
نوشکی: شدید بارش کے باعث زاروچہ کے صحرائی علاقے میں باراتیوں کی 8 گاڑیاں لاپتہ ہونے سے دلہا دلہن سمیت 60 کے قریب افراد سے کئیگھنٹوں سے رابطہ نہ ہو سکا۔
نوشکی کے علاقے قادر آباد کا رہائشی خلیل احمد چاغی سے اپنی دلہن کو لے کر باراتیوں کے ہمراہ واپس آ رہا تھا کہ شدید بارش کے باعث زاروچہ کے صحرائی علاقے میں پھنس کر رہ گئے، باراتیوں سے بھری 8 گاڑیوں میں خواتین اور بچوں سمیت 60 کے قریب افراد سوار ہیں جن کا آخری بار رابطہ گزشتہ روز شام کے وقت ہوا تھا جس کے بعد سے باراتیوں سے کوئی رابطہ نہ ہو سکا۔
No comments:
Post a Comment