راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی میں لال حویلی کے سیل راستے کھولنے کے لئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے حکومت کو دو گھنٹے کی مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دو گھنٹے میں تمام راستے نہ کھلے تو پھر ریلی اسلام آباد جائے گی۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے حکومت کو بڑی دھمکی دےد ی۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی طاقت انہیں احتجاج سے نہیں روک سکتی۔ 7 نومبر 1968 کو بھی لاشیں لے کر آئے نواز شریف کے ضمنی الیکشن میں بھی لاشیں لے کر آئے۔شہباز شریف سے براہ راست کہوں گا کہ 2 گھنٹے کے اندر راستے کھول دو ۔اگر لال حویلی کے راستے نہ کھلے تو7 بجے ایک ریلی اسلام آباد اور ایک ریلی ایئرپورٹ جائے گی۔
یاد رہے کہ عوامی تحریک اور دیگر جماعتوں کے احتجاج کے سبب انتظامیہ نے راولپنڈی کے اہم راستے بند کررکھے ہیں،جگہ جگہ رکاوٹیں بھی کھڑی کی گئی ہیں۔

No comments:
Post a Comment