Saturday, 3 September 2016

کراچی سینٹرل جیل میں ایم کیو ایم اور پاک سرزمین پارٹی کے کارکنوں میں تصادم

کراچی: 
سینٹرل جیل میں متحدہ قومی موومنٹ اور پاک سرزمین پارٹی کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہوگیا۔

 کراچی سینٹرل جیل میں قید متحدہ قومی موومنٹ اور پاک سرزمین پارٹی کے کارکنوں کے درمیان چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی سمیت اعلیٰ عدلیہ فاضل جج صاحبان کے دورے کے کچھ دیر بعد تصادم ہوا۔ تصادم قیدیوں کی رشتے داروں سےملاقات کے دوران ہوا۔
تصادم کےدوران دونوں جماعتوں کے 4 کارکن زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ رینجرز نے موقع پر پہنچ کرصورتحال کو قابو کرلیا جب کہ تصادم میں ملوث 8 ملزمان کو بند وارڈ منتقل کردیا گیا۔
واضح رہے کہ کراچی سینٹرل جیل میں کراچی کے میئر وسیم اختر اور پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی سمیت دونوں جماعتوں کے سیکرون کارکن قید ہیں۔

No comments:

Post a Comment

حج کوٹے کی تقسیم پر وزارت مذہبی امور اور کمپنیوں میں اختلافات

راچی:  وزارت مذہبی امور اور حج کمپنیوں کے درمیان حج کوٹے کی تقسیم کے سلسلے میں فارمولا طے نہ ہوسکا، حج پالیسی تاخیر کا شکار ہو سکتی ہے، ن...