Saturday, 3 September 2016

20 ممالک کے سربراہان چین پہنچ گئے کیا ہونے جا رہا ہے؟ بڑی خبر آ گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چین میں ہونے والے جی 20اجلاس میں شرکت کے لئے عالمی رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی صدر باراک اوبامہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون ،کینیڈین وزیر اعظم اور ترک صدر بیجنگ پہنچ گئے۔چین کے شہر ہینگ زہو میں جی20 کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے عالمی رہنماؤں کی چین آمد کا سلسلہ جاری ہے ،2 روزہ اجلاس آج اتوار سے شروع ہو رہا ہے۔سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری بان کی مون، اطالوی وزیر اعظم میٹیو رینزی، کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو چین پہنچ گئے ہیں جبکہ امریکی صدر باراک اوباما بھی امریکا سے چین پہنچ گئے ہیں اجلاس سے قبل چینی صدر ڑی جن پنگ اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان دو طرفہ امور پر ملاقات ہوئی۔عالمی سربراہوں کی ہینگ زہو آمد پر سیکورٹی کے انتظامات انتہائی سخت ہیں۔ سڑکیں سنسان،دکانیں بند ہیں ،اجلاس کے مقام کے نزدیک فیکٹریاں اور پاور اسٹیشن بھی بند کردیئے گئے ہیں۔

No comments:

Post a Comment

حج کوٹے کی تقسیم پر وزارت مذہبی امور اور کمپنیوں میں اختلافات

راچی:  وزارت مذہبی امور اور حج کمپنیوں کے درمیان حج کوٹے کی تقسیم کے سلسلے میں فارمولا طے نہ ہوسکا، حج پالیسی تاخیر کا شکار ہو سکتی ہے، ن...