Sunday, 4 September 2016

فیصل آباد میں سیوریج لائن کےافتتاح پر عابد شیر علی اور رانا ثنااللہ کے کارکن لڑ پڑے

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )فیصل آباد کے 

علاقے گﺅشالہ میں سیوریج لائن کے افتتاح پر عابد شیر علی اور رانا ثنااللہ کے حامی ایک دوسرے سے لڑ پڑے ۔تفصیلات کے مطابق سیوریج لائن کا افتتاح کرنے کیلئے چیئرمین نے راناثنااللہ کو مدعو کیا تھا جبکہ وائس چیئرمین نے عابد شیر علی کو افتتاح کیلئے دعوت دی ،جس کے باعث ن لیگ کے کارکنوں کے درمیان جھگڑا ہوا ۔اس حوالے سے عابد شیر علی کا کہناتھا کہ سکیم کا اجرا ان کے پیسے سے ہوا ہے اور اس سکیم کا افتتاح بھی وہ ہی کریں گے ۔یوسی 118پر چیئرمین کا تعلق رانا ثناللہ سے جبکہ وائس چیئر مین کا تعلق عابد شیر علی گروپ سے ہے ،راناثنااللہ کے حامی چاہتے ہیں کہ اس سکیم کاافتتاح وہ کریں ۔
عابد شیرعلی گﺅشالہ میں سیوریج لائن کا افتتاح کر گئے ہیں جبکہ رانا ثنااللہ بھی آج رات آٹھ بجے اسی سکیم کا دوبارہ افتتاح کریں گے ۔اس حوالے سے رانا ثنااللہ کا کہناتھا کہ عابد شیر علی اور میرا حلقہ ایک ہی ہے، صوبائی اور ترقیاتی جو بھی سکیمیں ہوتی ہیں وہ پیسا تو حکومت کا ہی ہوتاہے ،سارا کریڈٹ ن لیگ کی حکومت کا ہے ،کسی کاذاتی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ خصوصی گرانٹ بھی حکومت کا ہی پیسہ ہوتا ہے کسی نام پر مختص نہیں ہوتا ،عابد شیر علی بھی جاسکتے ہیں مجھے بھی پورا حق ہے میں بھی جا سکتاہوں ۔ان کا کہناتھا کہ کام کے بہتر ہونے اور معائنہ کرنے میں مجھے یا عابد کو کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

No comments:

Post a Comment

حج کوٹے کی تقسیم پر وزارت مذہبی امور اور کمپنیوں میں اختلافات

راچی:  وزارت مذہبی امور اور حج کمپنیوں کے درمیان حج کوٹے کی تقسیم کے سلسلے میں فارمولا طے نہ ہوسکا، حج پالیسی تاخیر کا شکار ہو سکتی ہے، ن...