کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی سب سے آسان واردات موبائل فون چھیننا ہے جو باآسانی موبائل مارکیٹ میں فروخت کردیا جاتا ہے لیکن اب شہر میں اسٹریٹ کرائم کی وبا کو قابو کرنے کے لیے پولیس نے سی پی ایل سی اور الیکٹرانکس ڈیلرز سے مل کر ایک ضابطہ اخلاق تیار کیا ہے جس کے تحت اب استعمال شدہ فون لینے سے پہلے ڈیلرز سی پی ایل سی سے موبائل کی تصدیق کے پابند ہوں گے۔
اس حوالے سے سی پی ایل سی نے استعمال شدہ موبائل فونز کی خریدو فروخت کے لیے فارم تیار کرلیا ہے جس کے ذریعے کوئی بھی دکاندار استعمال شدہ موبائل فون خریدنے سے پہلے اسے فروخت کرنے والے شخص کا شناختی کارڈ اور فون نمبر حاصل کرے گا اور سی پی ایل سی سے تصدیق کے بعد ہی وہ موبائل فون اس سے خریدے گا جب کہ اس ضابطہ اخلاق پر عمل نہ کرنے کی صورت میں دکاندار کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

No comments:
Post a Comment