Friday, 2 September 2016

ماڈل گرل و اداکارہ نشاملک نے خود کشی کرلی

لاہور: 
پاکستانی فلم انڈسٹری کی اداکارہ اور ماڈل گرل نشا ملک نے گھریلوحالات سے تنگ آکر خود کشی کرلی۔

 اداکارہ نشا ملک لاہور میں واقع علامہ اقبال ٹاؤن میں اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں جہاں پولیس نے ان کی لاش کو اپنی تحویل میں لے کر میو اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق اداکارہ نے گھریلو حالات سے تنگ آکر پنکھے سے لٹک کرخودکشی کی ہے تاہم موت کی وجوہات پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئیں گی۔
ماڈل گرل و اداکارہ نشا ملک نے 8 ماہ قبل شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تھا اورتیزی سے شہرت حاصل کررہی تھیں جب کہ انہوں نے عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلم ’’بیسٹ آف لک‘‘ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

No comments:

Post a Comment

حج کوٹے کی تقسیم پر وزارت مذہبی امور اور کمپنیوں میں اختلافات

راچی:  وزارت مذہبی امور اور حج کمپنیوں کے درمیان حج کوٹے کی تقسیم کے سلسلے میں فارمولا طے نہ ہوسکا، حج پالیسی تاخیر کا شکار ہو سکتی ہے، ن...