Monday, 5 September 2016

اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم کی نااہلی سے متعلق ریفرنس مسترد کردیا

اسلام آباد: 
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی سے متعلق ریفرنس مسترد کردیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی آفس نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کی نا اہلی سے متعلق دائر ریفرنس کا تحریری جواب بھجوا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف جمع کرائے گئے ریفرنس میں ثبوت ناکافی ہیں اس لئے یہ قابل سماعت نہیں۔
دوسری جانب اسسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے خلاف دائر ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ہے جب کہ تحریک انصاف کے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف دائر ریفرنس سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔
واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس 30 روز کے اندر کسی بھی ریفرنس کو سماعت کے لئے منظور یا مسترد کرنے کا آئینی اختیار ہوتا ہے، اگر اسپیکر 30 روز کے اندر کسی ریفرنس کو منظور یا مسترد نہیں کرتا تو پھر وہ آئینی لحاظ سے الیکشن کمیشن کو منتقل ہو جاتا ہے۔

No comments:

Post a Comment

حج کوٹے کی تقسیم پر وزارت مذہبی امور اور کمپنیوں میں اختلافات

راچی:  وزارت مذہبی امور اور حج کمپنیوں کے درمیان حج کوٹے کی تقسیم کے سلسلے میں فارمولا طے نہ ہوسکا، حج پالیسی تاخیر کا شکار ہو سکتی ہے، ن...