لندن سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ اگر انہیں ایم کیو ایم کی موجودہ صورتحال اور مختلف دھڑوں میں مصالحتی کردار ادا کرنے کا کہا گیا تو وہ ضرور اپنا کردار ادا کریں گے۔ اپنے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں علیحدگی کی تحریکوں کی حمایت کرنی چاہیے اور پاکستان مودی کو مداخلت بند کرنے کیلئے وارننگ دے۔ ان کا مزید کہنا تھا پاکستان کے خلاف بات کرنیوالے کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے اور پاکستان کو بْرا بھلا کہنے والا چاہئے برطانیہ میں ہو یا امریکہ میں یا پھر پاکستان کی قومی اسمبلی میں بیٹھا ہو اس کے خلاف بلا تفریق کاروائی ہونی چاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کوئی نظام کام نہیں کر رہا جبکہ کوئی فارن پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان دنیا میں تنہا ہو رہا ہے۔ جنرل پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع ہونی چاہے تاکہ جو کام وہ کر رہے ہیں وہ ایسے ہی جاری رہ سکے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
حج کوٹے کی تقسیم پر وزارت مذہبی امور اور کمپنیوں میں اختلافات
راچی: وزارت مذہبی امور اور حج کمپنیوں کے درمیان حج کوٹے کی تقسیم کے سلسلے میں فارمولا طے نہ ہوسکا، حج پالیسی تاخیر کا شکار ہو سکتی ہے، ن...
-
کراچی: پولیس نے اسٹریٹ کرائمز کو کنٹرول کرنے کے لیے سی پی ایل سی اور الیکٹرانکس ڈیلرز کے ساتھ مل کر ضابطہ اخلاق تیار کرلیا جس میں دکاند...
-
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی میں لال حویلی کے سیل راستے کھولنے کے لئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے حکومت کو دو گھنٹے ک...

No comments:
Post a Comment