Monday, 5 September 2016

چاربڑے رہنما ئوں پرنااہلی کی تلوارلٹک گئ،الیکشن کمیشن کی تصدیق

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد میں ریفرنسوں کی جنگ جاری ،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 ریفرنسز ملنے کی تصدیق کردی ۔ریفرنسز وزیراعظم نوازشریف، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان،جہانگیرترین اورمحموداچکزئی کےخلاف ہیں۔وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دینے کے ریفرنسز پاناماپیپرز کو بنیاد بناکر دائر کیے گئے تھے۔الیکشن کمیشن حکام نے تصدیق کی ہےکہ سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے 8 ریفرنسز موصول ہوگئےہیںجو وزیراعظم نوازشریف، عمران خان ، جہانگیر ترین اور محمود خان اچکزئی کی نااہلی سے متعلق ہیں۔ الیکشن کمیشن چند روز میں سپیکر کی جانب سے بھجوائے گئے ریفرنسز پر غور کریگا۔سیاسی ماہرین کے مطابق ان چاروں افراد پراگرالزام ثابت ہوگئے تویہ نااہل ہوجائیں گے اورماہرین کاکہناتھاکہ ان چاروں رہنمائوں پرنااہلی کی تلوارلٹک گئ ہے۔

No comments:

Post a Comment

حج کوٹے کی تقسیم پر وزارت مذہبی امور اور کمپنیوں میں اختلافات

راچی:  وزارت مذہبی امور اور حج کمپنیوں کے درمیان حج کوٹے کی تقسیم کے سلسلے میں فارمولا طے نہ ہوسکا، حج پالیسی تاخیر کا شکار ہو سکتی ہے، ن...