Sunday, 29 January 2017

کینیڈا کے شہر کیوبیک میں مسجد میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

مسجد پر  حملے کے شبہ میں 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے، پولیس۔ فوٹو: بشکریہ سی بی سی
اوٹاوا: 
کیوبیک سٹی کی مسجد میں نماز کی ادائیگی کے دوران مسلح شدت پسندوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے شہر کیوبیک سٹی میں واقع مسجد میں نماز عشا ادا کی جا رہی تھی کہ مسلح افراد نے مسجد کے ہال میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ٹرمپ انتظامیہ کا پاکستانیوں کے لیے بھی امریکا کے دروازے بند کرنے کا عندیہ

ٹرمپ یہ اقدامات اپنے انتخابی وعدوں کے تناظر میں کر رہے ہیں، رائنس پریبس۔ فوٹو: فائلواشنگٹن: 
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلم تارکین وطن کے ملک میں داخلے پر پابندی کے بعد واشنگٹن نے پاکستانیوں کے لیے بھی ویزے بند کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔
وائٹ ہائوس کے چیف آف اسٹاف رائنس پریبس  نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ ہم نے پابندیوں کے لیے ان 7 ممالک کوچنا ہے جن کاانتخاب کانگریس اور اوباما انتظامیہ نے کیا، یہ وہ ممالک ہیں جن میں دہشت گردی کے خطرناک واقعات رونما ہوتے رہے ہیں۔

افسوس کہ میں بھی چور، آپ بھی چور

بدقسمتی یہ کہ ہم سب کی فطرت میں کرپشن شامل ہوچکی ہے۔ جیسے ہم اخلاقی طور پر جھوٹ جیسی بیماری کا شکار ہیں بالکل اِسی طرح کرپشن بھی ہماری قومی بیماری بن چکی ہے۔ فوٹو: فائلآج کل حالیہ حکومت کے پانامہ کرپشن کیس کے چرچے ہر جگہ گونج رہے  ہیں۔ آئے روز قوم کو اِس کیس کے حل ہونے کا بے تابی سے انتظار رہتا ہے۔ کچھ وزیراعظم صاحب کو اقتدار کی کرسی سے اُترتا دیکھنا چاہتے ہیں تو کچھ کو اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے حکومتِ وقت پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات کو رد کرکے نیچا دکھانے کا شوق ہے۔ تعجب اِس بات پر نہیں کہ حالیہ حکومت کرپٹ ہے اور اُس پر کیس چل نکلا ہے بلکہ تعجب تو اِس بات پر ہے کہ قوم اتنی تجسس کا شکار کیوں ہے؟ حالانکہ 68 سالہ ملکی تاریخ میں کوئی ایک ایسی حکومت نہیں گزری جو کرپٹ نہ ہو۔

اب یا تو ہم پہلے کرپشن کو کرپشن سمجھتے نہیں تھے یا اگر سمجھتے تھے تو ضمیر اُس وقت جاگا نہیں تھا، یا پھر کرپشن کو سمجھنے کے حوالے سے ہماری صلاحیت کچھ کم ہے۔ اگر ایسی بات ہے تو آئیے تھوڑا ذرا لفظ ’’کرپشن‘‘ کے مطلب پر غور کرتے ہیں کہ آخر یہ کرپشن ہوتی کیا ہے؟
کرپشن اکثر اپنے ذاتی مفاد حاصل کرنے کے لئے کی جاتی ہے، جو اتھارٹی کی پوزیشن میں ایک شخص پر عائد ذمہ داریوں کو بے ایمانی اور غیر اخلاقی صورت میں سر انجام دینے کا نام ہے۔ کرپشن صرف پیسوں یا رشوت سے نہیں ہوتی بلکہ خیانت، بے ایمانی، جھوٹ، دھوکہ و فریب، چوری بھی کرپشن کی ایک شکل ہے۔ اِس صورت میں اگر اپنے اِرد گرد معاشرے کا جائزہ لیا جائے تو پانامہ کیس کے علاوہ بھی قومی سطح پر بے شمار کرپشن مختلف شکلوں میں آئے دن رونما ہوتی نظر آئے گی۔

فون کو ڈرون بنانے والی حیرت انگیز کیسنگ

سیلفلائی کی قیمت 79 ڈالر ہے لیکن بعد میں یہ مزید مہنگا دستیاب ہوگا۔ فوٹو: بشکریہ سیلفلائی کمپنی
واشنگٹن: 
بازار میں سیلفی لینے والے بہت سے ڈرون موجود ہیں لیکن فون کے ساتھ ساتھ انہیں بھی اٹھائے رکھنا بہت مسئلہ ہوتا ہے۔ اس کا علاج  ایک نئی کمپنی سیلفلائی نے پیش کیا ہے۔ یہ ڈرون کیمرے سے لیس ہے اور اس کے پر سکڑ کر اسمارٹ فون کا حصہ بن جاتے ہیں بلکہ یوں کہئے کہ ڈرون آپ کے فون کی کیسنگ سے منسلک ہوجاتا ہے۔

ماہرہ خان کی فلم رئیس کی آئندہ ماہ پاکستان میں نمائش کا امکان

بھارتی سپر اسٹارشاہ رخ خان کے ساتھ بطور ہیروئن کا کردار ادا کرنے والی ماہرہ خان کی فلم رئیس کو وزارت اطلاعات سے این او سی ملنے کے بعد پاکستان فلم سنسربورڈسے سنسرشپ سرٹیفکیٹ حاصل کیا جائے گا۔ پاکستان فلم ڈسٹری بیوٹرز کے اعلی سطع وفدنے وزیراعظم نواز شریف کوآگاہ کیا تھا کہ بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش سے پاکستانی فلم انڈسٹری کونہ صرف فروغ ملے گا اور اس سے مقابلے کارجحان پیدا ہوگا بلکہ پاکستانی فلموں کا معیار بھی بہتر ہوگا۔

دوسری جانب معلوم ہوا ہے حکومت نے پاکستان میں بھارتی فلموںکی دوبارہ نمائش کی اجازت دیتے ہوئے فلم ڈسٹری بیوٹرز، فلم پرموٹرز کو بھارتی فلموں کو پاکستان میں لانے کیلیے گرین سگنل دیدیا ہے،پہلے فیز میں ہرتیک روشن کی فلم قابل جبکہ دوسرے فیز میں ناموراداکارہ ماہرہ خان اورشاہ رخ خان کی فلم رئیس پاکستان بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی تاہم ان فلموں کو پاکستان فلم سنسر بورڈ سے کلیئر کرانا ہوگا۔
یادرہے کہ ماضی میں بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش کیلیے وزارت کامرس وزارت اطلاعات نشریات کی سفارش پراین اوسی جاری کرتی تھی۔ گزشتہ برس ستمبر میں پاکستان اور بھارت کشیدگی کی وجہ سے انڈین موشن پیکچرز ایسوسی ایشن نے پاکستانی فنکاروں کے انڈیا میں کام کرنے پرپابندی عائد کردی تھی جس کے جواب میں پاکستان فلم پرموٹرز نے بھی خودساختہ پابندی عائدکردی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر مملکت مریم اورنگ زیب نے بھارتی فلموں کیلیے این او سی دینے کا عمل دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

گوگل اور فیس بک بھی ٹرمپ کے مسلم مخالف فیصلوں پر بول پڑے

ایسے کسی بھی حکم یا اقدام پر تشویش ہے جس کی وجہ سے با صلاحیت افراد امریکا نہ آسکیں، گوگل۔ فوٹو:فائلنیویارک: 
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے ایران اور ایران سمیت 7 مسلم ممالک کے لوگوں کے امریکا داخلے پر پابندی کے فیصلے کے بعد گوگل اور فیس بک نے بھی اس فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نئی امریکی انتظامیہ کی جانب سے 7 مسلم ممالک کے باشندوں پر ملک میں داخلے پر پابندی کے فیصلے کو مختلف حلقوں میں خاصی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جب کہ نئی پابندیوں سے وہ ٹیکنالوجی کمپنیاں بہت متاثر ہوں گی جو خصوصی ’ایچ ون – بی‘ ویزے پر بیرون ملک سے ہنرمند افراد کو بلاتی ہیں۔
دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر پر تنقید کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والے اپنے ملازمین کو فوری طور پر واپس بلا لیا جب کہ گوگل کا کہنا ہے کہ ایسے کسی بھی حکم یا اقدام پر تشویش ہے جس کی وجہ سے با صلاحیت افراد امریکا نہ آسکیں۔

نوشہرہ میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، ماں دو بچوں سمیت قتل

فائرنگ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا  جب کہ 4 فرارہوگئے، پولیس: فوٹو: فائلوشہرہ: 
ڈاک بے سود میں بچوں کے درمیان ہونے والی لڑائی میں بڑے کود پڑے اور فائرنگ کے نتیجے میں ماں دو بچوں سمیت قتل جب کہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نوشہرہ میں پبی کے علاقے ڈاک بے سود میں چھوٹے بچوں کے درمیان کرکٹ کھیلتے ہوئے لڑائی ہو گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے ہی بڑھ گئی، صلح صفائی کے لیے آنے والے بڑے بھی معاملے کو ختم کرانے کے بجائے اس میں کود پڑے اور آپس میں گھتم گھتا ہو گئے۔ لڑائی کے دوران ایک گروپ کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس سے ماں اور 2 بیٹے موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے۔

کرکٹ میچ کے دوران رنز بنانے کی کوشش میں فاروق ستار کریز پر گر کر زخمی ہوگئے

ڈاکٹر فاروق ستار کی 2 انگلیوں، گھٹنے اور ماتھے پر معمولی چوٹ آئی تاہم وہ اصرار کرکے دوبارہ بیٹنگ کرنے آئے۔ فوٹو؛ فائل
کراچی: 
ایم کی ایم کے کنوینر ڈاکٹر فاروق ستاربیٹنگ کے دوران رن لینے کی کوشش میں کریز پر گر کر زخمی ہوگئے، تاہم مرہم پٹی کے بعددوبارہ بیٹنگ کیلیے میدان میں پہنچ گئے۔

فاروق ستار نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے زیر اہتمام ینگ فائٹرز گراؤنڈ ناظم آباد پر منعقدہ کراچی والے کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کے موقع پر نمائشی میچ میں بیٹنگ کررہے تھے کہ تیز رن لینے کی کوشش میں گر گئے۔
ڈاکٹر فاروق ستار کی 2 انگلیوں، گھٹنے اور ماتھے پر معمولی چوٹ آئی تاہم وہ اصرار کرکے دوبارہ بیٹنگ کرنے آئے اور ایک چوکے کی مدد سے 10 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ہشاش بشاش اورمکمل طور پر فٹ ہوں۔

Friday, 27 January 2017

اسپین نے سیاحت کو ترقی دینے کے لیے تعاون کی پیشکش کردی


خالداقبال نے تجارت بڑھانے کیلیے وسیع ترلین دین، وفود کے تبادلے اور نمائشوں پر زور دیا۔ فوٹو: فائل
 اسلام آباد:  ہسپانوی سفیر کارلوس موریلز نے کہا کہ اسپین اور پاکستان کے نجی شعبوں کے درمیان  قریبی تعاون کو فروغ دے کر دونوں ممالک کی باہمی تجارت کو مزید بہتر کیا جا سکتا ہے کیونکہ دوطرفہ تجارت کو بہتر کرنے کے لیے ایک دوسرے کے بارے میں بہتر آگہی حاصل کرنا ضروری ہے، یورپی یونین کی طرف سے پاکستان کو جی ایس پی پلس کی سہولت ملنے کے بعد اسپین کے ساتھ پاکستانی برآمدات میں بہتری آئی ہے جس کی وجہ سے2015 میں دونوں کی باہمی تجارت1.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے ہسپانوی سفیر نے کہا کہ جی ایس پی پلس کے پہلے سال اسپین کے ساتھ پاکستان کی برآمدات میں44 فیصد اضافہ ہوا، دوسرے سال24 فیصد لیکن تیسرے سال صرف5 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا لہٰذا پاکستانی تاجر برادری اسپین کے ساتھ تجارت کو بہتر کرنے کے لیے کوششیں تیز کرے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور دیگر متعلقہ ادارے پاکستان میں منعقد ہونے والی نمائشوں کے بارے میں اسپین کے سفارتخانے کو پیشگی آگاہ کریں تا کہ اسپین کی کمپنیوں کو ان نمائشوں میں شرکت کی ترغیب دی جا سکے۔
کارلوس موریلز نے کہا کہ اسپین میں1 لاکھ 20 ہزار سے زائد پاکستانی رہتے ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کے قیام کے لیے ایک پل کا کردار ادا کر سکتے ہیں، اسپین سیاحت کے حوالے سے دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے اور گزشتہ سال 7 کروڑ 50 لاکھ غیرملکی سیاح اسپین آئے جبکہ اسپین کی اپنی آبادی صرف 4 کروڑ 60 لاکھ ہے

وفاق کا بیواؤں کے ہاؤس بلڈنگ قرضے معاف کرنے کا اصولی فیصلہ

حکومت کی طرف سے جو بھی حتمی فیصلہ ہوگا اس کے مطابق عملدرآمد کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل اسلام آباد: 
 وفاقی حکومت نے ملک بھر کی 5ہزار سے زائد بیواؤں کے ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن  سے حاصل کردہ قرضے معاف کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے جس کے لیے سمری خزانہ ڈویژن کو بھجوادی گئی ہے۔
 ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی لمیٹڈ (ایچ بی ایف سی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکی جانب سے بیواؤں کے ذمے واجب الاداقرضوں کے بقایاجات معاف کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے اور بیواؤں کے ہاؤس بلڈنگ قرضوں کی معافی کے لیے تمام انٹرنل معمول کی کارروائی بھی مکمل کرلی گئی ہے جبکہ بیواوں کے قرضوں کے ڈیٹا کی مزید تصدیق کا عمل جاری ہے۔
دستاویز میں بتایا گیا کہ بیواؤں کے ہاؤس بلڈنگ قرضوں کی معافی کے لیے 80 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں اور اب ان بیواؤں کے قرضوں کی معافی کے لیے فنڈز کی فراہمی کے بارے میں ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی کی طرف سے باقاعدہ طور پر وزارت خزانہ کو لیٹر بھی لکھا جا چکا ہے مگر ابھی تک خزانہ ڈویژن کی طرف سے فنڈز کی دستیابی اور اجرا کے بارے میں کوئی جواب موصول نہیں ہوا اوروزارت خزانہ کے جواب کا انتظار کیا جارہا ہے۔
دستاویز کے مطابق خزانہ ڈویژن کی جانب سے ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی کے لیٹر کا جواب آنے کے بعد بیواؤں کے قرضوں کی معافی کے حوالے سے مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی، معاملے کو حتمی شکل دی جارہی ہے تاہم اس وقت تک بیواؤں کے خلاف قرضوں کی عدم ادائیگی پر کارروائی عمل میں نہیں لائی جائے گی اور حکومت کی طرف سے جو بھی حتمی فیصلہ ہوگا اس کے مطابق عملدرآمد کیا جائے گا۔

حج کوٹے کی تقسیم پر وزارت مذہبی امور اور کمپنیوں میں اختلافات

راچی:  وزارت مذہبی امور اور حج کمپنیوں کے درمیان حج کوٹے کی تقسیم کے سلسلے میں فارمولا طے نہ ہوسکا، حج پالیسی تاخیر کا شکار ہو سکتی ہے، ن...