Thursday, 16 February 2017

حج کوٹے کی تقسیم پر وزارت مذہبی امور اور کمپنیوں میں اختلافات

فارمولا طے نہ ہوسکا، حج پالیسی تاخیر کا شکار ہو سکتی ہے، بااثر کمپنیاں 50 فیصد کوٹے کی طلب گار۔ فوٹو: فائلراچی: 
وزارت مذہبی امور اور حج کمپنیوں کے درمیان حج کوٹے کی تقسیم کے سلسلے میں فارمولا طے نہ ہوسکا، حج پالیسی تاخیر کا شکار ہو سکتی ہے، نئی وپرانی کمپنیوں میں حج کوٹے کی تقسیم کے حوالے سے اختلافات پائے جاتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حج کوٹے کی تقسیم کے سلسلے میں وزارت مذہبی امور اور حج کمپنیوں کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں اورحج کوٹے کی تقسیم کے سلسلے میںکوئی فارمالا طے نہیں پاسکا ہے
دوسری جانب بااثرحج کمپنیوں کا موقف ہے کہ پاکستان کے کل حج کوٹے کا50 فیصد انھیں دیا جائے اور نئی کمپنیوں کو کوٹا نہیں دیا جائے جبکہ نئی اینرولڈ کمپنیوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے گزشتہ سال سستا حج پیکیج پیش کیا تھا لیکن اس کے باوجود انھیں کوٹے سے محروم رکھا گیا جبکہ عازمین حج کو سستا حج کرانے کیلیے وزارت مذہبی امورکو ان کی خدمات حاصل کرنا چاہیے تھی اور انھیں کوٹا دینا چاہیے تھا۔

مردم شماری کی اہمیت اور پاکستان!

مردم شماری کے نتائج کے بعد حکومتیں اپنے آئندہ کے تمام لائحہ عمل مرتب کرتی ہیں، جس میں ترقیاتی کاموں سے لے کر انسانی بہتری کیلئے منصوبوں کو حتمی شکل دینا شامل ہوتا ہے۔رض کریں آپ لندن کے کسی علاقہ میں مکان کرایہ پر لینا چاہتے ہوں یا خرید رہے ہیں تو آپ پر لازم ہے کہ جلد از جلد مقامی کونسل کو اطلاع دے کر اپنا اور دیگر اہلِ خانہ کا اندراج کروائیں، اسی طرح پراپرٹی ڈیلر یا ایجنٹ پر بھی یہ ذمہ داری ریاست کی طرف سے عائد کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی فرد، کمپنی کو مکان، دکان، دفتر یا کسی بھی قسم کی جائیداد کی لین دین کے لیے کہ مقامی کونسل آفس کو ایک مخصوص وقت کے اندر اندر جائیداد لینے والے کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کرے۔
اب ہم آتے ہیں ترقی پزیر ممالک یا تیسری دنیا سے وابستہ ممالک کی طرف۔ بد قسمتی سے پاکستان میں جمہوریت کا تسلسل نہیں رہا اور ماضی میں ہر چند سال بعد عزیز ہم وطنوں کی آواز کے زریعے اقتدار پر غیر جمہوری قوتیں قابض ہوگئیں۔ اب اللہ کا شکر ہے ایک دہائی سے لنگڑی لولی کرپشن زدہ ہی سہی لیکن وطن عزیز جمہوریت کی طرف رواں دواں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لگ بھگ 19 سال بعد  15 مارچ سے پاکستان بھر میں مردم شماری کا آغاز ہورہا ہے۔ یاد رہے یہ مردم شماری بھی سپریم کورٹ کے حکم پر کی جارہی ہے لیکن اِس پر ہم یہاں بحث نہیں کریں گے یہ معاملہ آئندہ کیلئے محفوظ رکھتے ہیں۔
مردم شماری کسی بھی ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل عمل ہوتی ہے۔ مردم شماری کے نتائج کے بعد حکومتیں اپنے آئندہ کے تمام لائحہ عمل مرتب کرتی ہیں، جس میں ترقیاتی کاموں سے لے کر انسانی بہتری کیلئے منصوبوں کو حتمی شکل دینا شامل ہوتا ہے۔ ماضی کی مردم شماری کے نتائج ہمیشہ مشکوک رہے، شہری علاقوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی قائدین شہری آبادی کو کم ظاہر کرنے کی شکایت کرتے نظر آئے اور یہی وجہ ہے کہ مردم شماری کے اعلان کے ساتھ ہی شہری اور دیہی سیاسی قیادتیں آستینیں چڑھائے ایک دوسرے کے خلاف صف آراء نظر آرہی ہیں۔
مارچ 2017ء کی مردم شماری اس لحاظ سے بہت اہمیت کی حامل ہے کہ  یہ پاک چائنا راہداری منصوبے کے شاندار آغاز کے فوراً بعد ہورہی ہے اور ہر عام و خاص کے ذہن میں یہ بات رچ بس گئی ہے کہ بس چند سالوں کے بعد وطنِ عزیز میں دودھ اور شہد کی نہریں بہیں گیں۔ گاؤں میں رہنے والے افراد کی زندگی شہری زندگی کے معیار کے مطابق ہوجائے گی۔ شہری آبادی کا خیال ہے کہ اسپتالوں، اسکولوں کالجوں کا جال بِچھ جائے گا۔ سڑکیں پُل وغیرہ تعمیر ہوں گے، بجلی کے نظام میں بہتری ہوگی اور مستقبل قریب میں لوڈشیڈنگ خاتمہ ہوگا وغیرہ وغیرہ۔
یہاں یہ بات قابلِ ستائش ہے کہ حکمران اس مرتبہ مردم شماری کے حوالہ سے کچھ سنجیدہ اور مُخلص نظر آتے ہیں۔ پاک فوج کے سربراہ نے بھی مردم شماری کو صاف اور شفاف بنانے کیلئے دو لاکھ فوجی جوانوں کی تعیناتی کیلئے احکامات جاری کردئیے ہیں، دوسری طرف مردم شماری اسٹاف کی تربیت کیلئے سول انتظامیہ متحرک ہوگئی ہے۔ اب تک حکومت کی سنجیدگی اور مُخلصی کے دعوے تو بہت ہیں لیکن اصل صورتحال 15 مارچ کے بعد واضح ہوگی کہ حکومتی اقدامات پر عوام کتنے مطمئن ہوئے۔
بہرحال یہ ایک اچھا موقع ہاتھ آیا ہے، پاکستان کے شہری اور دیہی علاقوں میں آباد تمام زبان بولنے والے افراد حب الوطنی کے جذبہ سے سرشار ہوکر مردم شماری میں بھرپور حصہ لیں۔ سیاسی و سماجی تنظیمیں اپنے اپنے علاقے میں مردم شماری کے عمل پر نظر رکھیں، جہاں جہاں سرکاری عملہ کوتاہی برتے وہاں وہاں فوراً نشاندہی کی جائے۔ اِس سلسلے میں این جی اوز کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے اور تمام ممکنہ وسائل کی فراہمی میں معاونت کرنی چاہئیے۔
ہم یہاں حکومتِ وقت سے بھی درخواست کریں گے کہ 15 فروری کے بعد سے باقاعدہ نیشنل میڈیا کے ذریعے آگاہی مہم شروع کی جائے تاکہ شہری اور دیہی علاقوں میں رہنے والے عوام شہری بھرپور طریقہ سے مردم شماری کے عمل میں شریک ہو۔
یہاں ایک تجویز اور بھی دینا ضروری ہے ملکی اور بین الاقوامی حالات، سرحدی کشیدگی کے تناظر میں صدارتی آرڈینینس کے زریعے مردم شماری کے عمل میں رخنہ یا کسی قسم کی رکاوٹ ڈالنے والے ناپسندیدہ عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ مردم شماری میں حائل ہونے والی رکاوٹوں کو دور کیا جاسکے۔ یاد رکھیں مردم شماری میں حصہ لینا ایک قومی ذمہ داری ہے اِسی میں ہماری ترقی و خوشحالی کا راز پنہاں ہے.

پی ایس ایل پر پولیس سرپرستی میں اربوں روپے جوئے کا انکشاف

ڈیفنس، کلفٹن، بہادرآباد، کھارادر، عزیزآباد، گھاس منڈی، لیاری، گلشن، بلوچ کالونی میں اڈے قائم۔ فوٹو؛ فائل 
دبئی میں کھیلی جانے والی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پر کراچی کے مختلف علاقوں میں مبینہ طور پر پولیس کی سرپرستی میں اربوں روپے کا جوا کھیلے جانے کا انکشاف ہوا۔
دبئی میں کھیلے جانے والی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے کرکٹ میچ پرکراچی کی بکیز نے جوئے پر اربوں روپے لگادیے ہیں۔ اس حوالے سے ڈیفنس کے ایک بکی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ کراچی کے 3 بڑے بکیوں میں عادل پرنس،غلام میمن عرف جی ایم اور فیصل بافیلا شہر میں موجود ہیں جبکہ لاہور سے تعلق رکھنے والا بکی یوسف جوکہ دبئی میں موجود ہے اور اس کے دیگر کارندے جاوید، سلیم، اسحٰق اور جمشید سمیت دیگر بکیز لاہور میں کرکٹ میچ پر وا چلا رہے ہیں۔
اس کے علاوہ کراچی کی بکیزعادل پرنس، غلام میمن عرف جی ایم اورفیصل فافیلا کے کارندے ڈیفنس، کلفٹن، بہادرآباد، کھارادر، عزیز آباد، گھاس منڈی، لیاری، گلشن اقبال اور بلوچ کالونی میں جوئے کے اڈے چلا رہے ہیں جہاں پر مختلف کھیلوں پر جوا کھیلا جاتاہے تاہم اس وقت دبئی میں جاری پی ایس ایل پرجوا کھیلنے والے افراد ان کے اڈوں پرآکر جوا کھیلتے ہیں جہاں پر ایل سی ڈیز، کمپیوٹرز اورفون سمیت کھانے پینے کی سہولتیں موجود ہیں۔اس کے علاوہ جواریوں کی جانب سے موبائل فون، واٹس ایپ اور وائبر سے بھی رابطہ کر کے جوا کھیلاجاتاہے

پاک فضائیہ کے بیڑے میں مزید جے ایف 17 تھنڈر طیارے شامل

جدید بلاک ٹو جے ایف 17 تھنڈر طیارے پاکستان ایئر فورس بیس منہاس کے فورٹین اسکواڈرن میں شامل کئے جائیں گے۔ فوٹو: فائل 
پاک فضائیہ کے بیٹرے میں جدید آلات سے آراستہ مزید جے ایف 17 تھنڈر بلاک 2 لڑاکا طیارے شامل کرلیے گئے ہیں۔
اجدید جے ایف 17 تھنڈر طیارے بلاک ٹو پاک فضائیہ کے بیڑے میں شامل کرنے کے حوالے سے کامرہ ائیربیس پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں سربراہ پاک فضائیہ ائیرچیف مارشل سہیل امان اور وزیر دفاع خواجہ آصف بھی شریک ہوئے۔ جدید بلاک ٹو جے ایف 17 تھنڈر طیارے پاکستان ایئرفورس بیس منہاس کے 14ویں اسکواڈرن میں شامل کئے جائیں گے۔
اس موقع پر پاک فضائیہ کے طیاروں نے تقریب کے مہمان خصوصی وزیردفاع خواجہ آصف کو جہازوں سے سلامی پیش بھی کی جبکہ طیاروں نے فلائنگ پاسٹ کا بھی مظاہرہ کیا۔

شہریار خان اور نجم سیٹھی کیخلاف دائر درخواست پر پی سی بی سے جواب طلب

پی ایس ایل میں میچ فکسنگ کے ذمہ دار نجم سیٹھی اور چئیرمین پی سی بی شہریار خان ہیں، وکیل سرفراز نواز۔ فوٹو: فائلاسلام آباد: 
ہائی کورٹ نے چئیرمین پی سی بی اور نجم سیٹھی کے خلاف دائر درخواست پر پاکستان کرکٹ بورڈ سے 10 روز میں جواب طلب کر لیا۔
اسلام آباد ہائی کے چیف جسٹس جسٹس انور خان کاسی نے سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز کی جانب سے نجم سیٹھی اور چئیرمین پی سی بی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پی ایس ایل میں میچ فکسنگ کے ذمہ دار نجم سیٹھی اور چئیرمین پی سی بی شہریار خان ہیں جبکہ درخواست میں سرفراز نواز کی پینشن کو بھی حصہ بنایا گیا ہے۔

پاکستانی نژاد امریکی خاتون ناسا میں انتہائی اہم عہدے پر تعینات

حِبا رحمانی پاکستان میں پیدا ہوئیں اور اب وہ جدید ترین راکٹ اور خلائی پروازوں کی ابتدائی جانچ میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ فوٹو: بشکریہ ناسا کینڈی اسپیس سینٹر، فلوریڈا

فلوریڈا: پاکستان میں پیدا ہونی والی خاتون سائنسدان اب ناسا کے ایک اہم ترین عہدے پر تعینات ہیں اور بعض حالات میں راکٹ اور خلائی سواریاں ان کی اجازت کے بغیر اڑان نہیں بھرسکتیں۔
خاتون سائنسدان حِبا رحمانی پاکستان میں پیدا ہوئیں لیکن اوائل عمری میں وہ کویت منتقل ہوگئیں۔ اس کے بعد عراق جنگ میں انہیں اپنے والدین کے ساتھ اردن اور عراق کے درمیانی سرحد پر کچھ وقت پناہ گزین کے طور پر گزارنا پڑا۔ اس دوران انہیں لق و دق صحرا کی ریت پر سونا پڑا لیکن ریگستان کی اندھیری رات میں ٹمٹماتے ستارے دیکھ کر انہیں فلکیات کا شوق پیدا ہوگیا تاہم وہ دوبارہ پاکستان آگئیں۔

Friday, 3 February 2017

چاغی کے قریب باراتیوں کی 8 گاڑیاں لاپتہ

لاپتہ ہونے والے افراد میں دلہا دلہن سمیت 60 افراد شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

نوشکی: شدید بارش کے باعث زاروچہ کے صحرائی علاقے میں باراتیوں کی 8 گاڑیاں لاپتہ ہونے سے دلہا دلہن سمیت 60 کے قریب افراد سے کئیگھنٹوں سے رابطہ نہ ہو سکا۔
 نوشکی کے علاقے قادر آباد کا رہائشی خلیل احمد چاغی سے اپنی دلہن کو لے کر باراتیوں کے ہمراہ واپس آ رہا تھا کہ شدید بارش کے باعث زاروچہ کے صحرائی علاقے میں پھنس کر رہ گئے، باراتیوں سے بھری 8 گاڑیوں میں خواتین اور بچوں سمیت 60 کے قریب افراد سوار ہیں جن کا آخری بار رابطہ گزشتہ روز شام کے وقت ہوا تھا جس کے بعد سے باراتیوں سے کوئی رابطہ نہ ہو سکا۔

Thursday, 2 February 2017

کراچی میں استعمال شدہ موبائل فون خریدنے کیلیے سی پی ایل سی سے تصدیق لازمی قرار

کراچی: 
پولیس نے اسٹریٹ کرائمز کو کنٹرول کرنے کے لیے سی پی ایل سی اور الیکٹرانکس ڈیلرز کے ساتھ مل کر ضابطہ اخلاق تیار کرلیا جس میں دکاندار استعمال شدہ موبائل خریدنے سے پہلے سی پی ایل سی سے تصدیق کریں گے۔
کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی سب سے آسان واردات موبائل فون چھیننا ہے جو باآسانی موبائل مارکیٹ میں فروخت کردیا جاتا ہے لیکن اب شہر میں اسٹریٹ کرائم کی وبا کو قابو کرنے کے لیے پولیس نے سی پی ایل سی اور الیکٹرانکس ڈیلرز سے مل کر ایک ضابطہ اخلاق تیار کیا ہے جس کے تحت اب استعمال شدہ فون لینے سے پہلے ڈیلرز سی پی ایل سی سے موبائل کی تصدیق کے پابند ہوں گے۔
اس حوالے سے سی پی ایل سی نے استعمال شدہ موبائل فونز کی خریدو فروخت کے لیے فارم تیار کرلیا ہے جس کے ذریعے کوئی بھی دکاندار استعمال شدہ موبائل فون خریدنے سے پہلے اسے فروخت کرنے والے شخص کا شناختی کارڈ اور فون نمبر حاصل کرے گا اور سی پی ایل سی سے تصدیق کے بعد ہی وہ موبائل فون اس سے خریدے گا جب کہ اس ضابطہ اخلاق پر عمل نہ کرنے کی صورت میں دکاندار کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

Sunday, 29 January 2017

کینیڈا کے شہر کیوبیک میں مسجد میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

مسجد پر  حملے کے شبہ میں 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے، پولیس۔ فوٹو: بشکریہ سی بی سی
اوٹاوا: 
کیوبیک سٹی کی مسجد میں نماز کی ادائیگی کے دوران مسلح شدت پسندوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے شہر کیوبیک سٹی میں واقع مسجد میں نماز عشا ادا کی جا رہی تھی کہ مسلح افراد نے مسجد کے ہال میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ٹرمپ انتظامیہ کا پاکستانیوں کے لیے بھی امریکا کے دروازے بند کرنے کا عندیہ

ٹرمپ یہ اقدامات اپنے انتخابی وعدوں کے تناظر میں کر رہے ہیں، رائنس پریبس۔ فوٹو: فائلواشنگٹن: 
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلم تارکین وطن کے ملک میں داخلے پر پابندی کے بعد واشنگٹن نے پاکستانیوں کے لیے بھی ویزے بند کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔
وائٹ ہائوس کے چیف آف اسٹاف رائنس پریبس  نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ ہم نے پابندیوں کے لیے ان 7 ممالک کوچنا ہے جن کاانتخاب کانگریس اور اوباما انتظامیہ نے کیا، یہ وہ ممالک ہیں جن میں دہشت گردی کے خطرناک واقعات رونما ہوتے رہے ہیں۔

افسوس کہ میں بھی چور، آپ بھی چور

بدقسمتی یہ کہ ہم سب کی فطرت میں کرپشن شامل ہوچکی ہے۔ جیسے ہم اخلاقی طور پر جھوٹ جیسی بیماری کا شکار ہیں بالکل اِسی طرح کرپشن بھی ہماری قومی بیماری بن چکی ہے۔ فوٹو: فائلآج کل حالیہ حکومت کے پانامہ کرپشن کیس کے چرچے ہر جگہ گونج رہے  ہیں۔ آئے روز قوم کو اِس کیس کے حل ہونے کا بے تابی سے انتظار رہتا ہے۔ کچھ وزیراعظم صاحب کو اقتدار کی کرسی سے اُترتا دیکھنا چاہتے ہیں تو کچھ کو اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے حکومتِ وقت پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات کو رد کرکے نیچا دکھانے کا شوق ہے۔ تعجب اِس بات پر نہیں کہ حالیہ حکومت کرپٹ ہے اور اُس پر کیس چل نکلا ہے بلکہ تعجب تو اِس بات پر ہے کہ قوم اتنی تجسس کا شکار کیوں ہے؟ حالانکہ 68 سالہ ملکی تاریخ میں کوئی ایک ایسی حکومت نہیں گزری جو کرپٹ نہ ہو۔

اب یا تو ہم پہلے کرپشن کو کرپشن سمجھتے نہیں تھے یا اگر سمجھتے تھے تو ضمیر اُس وقت جاگا نہیں تھا، یا پھر کرپشن کو سمجھنے کے حوالے سے ہماری صلاحیت کچھ کم ہے۔ اگر ایسی بات ہے تو آئیے تھوڑا ذرا لفظ ’’کرپشن‘‘ کے مطلب پر غور کرتے ہیں کہ آخر یہ کرپشن ہوتی کیا ہے؟
کرپشن اکثر اپنے ذاتی مفاد حاصل کرنے کے لئے کی جاتی ہے، جو اتھارٹی کی پوزیشن میں ایک شخص پر عائد ذمہ داریوں کو بے ایمانی اور غیر اخلاقی صورت میں سر انجام دینے کا نام ہے۔ کرپشن صرف پیسوں یا رشوت سے نہیں ہوتی بلکہ خیانت، بے ایمانی، جھوٹ، دھوکہ و فریب، چوری بھی کرپشن کی ایک شکل ہے۔ اِس صورت میں اگر اپنے اِرد گرد معاشرے کا جائزہ لیا جائے تو پانامہ کیس کے علاوہ بھی قومی سطح پر بے شمار کرپشن مختلف شکلوں میں آئے دن رونما ہوتی نظر آئے گی۔

فون کو ڈرون بنانے والی حیرت انگیز کیسنگ

سیلفلائی کی قیمت 79 ڈالر ہے لیکن بعد میں یہ مزید مہنگا دستیاب ہوگا۔ فوٹو: بشکریہ سیلفلائی کمپنی
واشنگٹن: 
بازار میں سیلفی لینے والے بہت سے ڈرون موجود ہیں لیکن فون کے ساتھ ساتھ انہیں بھی اٹھائے رکھنا بہت مسئلہ ہوتا ہے۔ اس کا علاج  ایک نئی کمپنی سیلفلائی نے پیش کیا ہے۔ یہ ڈرون کیمرے سے لیس ہے اور اس کے پر سکڑ کر اسمارٹ فون کا حصہ بن جاتے ہیں بلکہ یوں کہئے کہ ڈرون آپ کے فون کی کیسنگ سے منسلک ہوجاتا ہے۔

ماہرہ خان کی فلم رئیس کی آئندہ ماہ پاکستان میں نمائش کا امکان

بھارتی سپر اسٹارشاہ رخ خان کے ساتھ بطور ہیروئن کا کردار ادا کرنے والی ماہرہ خان کی فلم رئیس کو وزارت اطلاعات سے این او سی ملنے کے بعد پاکستان فلم سنسربورڈسے سنسرشپ سرٹیفکیٹ حاصل کیا جائے گا۔ پاکستان فلم ڈسٹری بیوٹرز کے اعلی سطع وفدنے وزیراعظم نواز شریف کوآگاہ کیا تھا کہ بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش سے پاکستانی فلم انڈسٹری کونہ صرف فروغ ملے گا اور اس سے مقابلے کارجحان پیدا ہوگا بلکہ پاکستانی فلموں کا معیار بھی بہتر ہوگا۔

دوسری جانب معلوم ہوا ہے حکومت نے پاکستان میں بھارتی فلموںکی دوبارہ نمائش کی اجازت دیتے ہوئے فلم ڈسٹری بیوٹرز، فلم پرموٹرز کو بھارتی فلموں کو پاکستان میں لانے کیلیے گرین سگنل دیدیا ہے،پہلے فیز میں ہرتیک روشن کی فلم قابل جبکہ دوسرے فیز میں ناموراداکارہ ماہرہ خان اورشاہ رخ خان کی فلم رئیس پاکستان بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی تاہم ان فلموں کو پاکستان فلم سنسر بورڈ سے کلیئر کرانا ہوگا۔
یادرہے کہ ماضی میں بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش کیلیے وزارت کامرس وزارت اطلاعات نشریات کی سفارش پراین اوسی جاری کرتی تھی۔ گزشتہ برس ستمبر میں پاکستان اور بھارت کشیدگی کی وجہ سے انڈین موشن پیکچرز ایسوسی ایشن نے پاکستانی فنکاروں کے انڈیا میں کام کرنے پرپابندی عائد کردی تھی جس کے جواب میں پاکستان فلم پرموٹرز نے بھی خودساختہ پابندی عائدکردی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر مملکت مریم اورنگ زیب نے بھارتی فلموں کیلیے این او سی دینے کا عمل دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

گوگل اور فیس بک بھی ٹرمپ کے مسلم مخالف فیصلوں پر بول پڑے

ایسے کسی بھی حکم یا اقدام پر تشویش ہے جس کی وجہ سے با صلاحیت افراد امریکا نہ آسکیں، گوگل۔ فوٹو:فائلنیویارک: 
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے ایران اور ایران سمیت 7 مسلم ممالک کے لوگوں کے امریکا داخلے پر پابندی کے فیصلے کے بعد گوگل اور فیس بک نے بھی اس فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نئی امریکی انتظامیہ کی جانب سے 7 مسلم ممالک کے باشندوں پر ملک میں داخلے پر پابندی کے فیصلے کو مختلف حلقوں میں خاصی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جب کہ نئی پابندیوں سے وہ ٹیکنالوجی کمپنیاں بہت متاثر ہوں گی جو خصوصی ’ایچ ون – بی‘ ویزے پر بیرون ملک سے ہنرمند افراد کو بلاتی ہیں۔
دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر پر تنقید کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والے اپنے ملازمین کو فوری طور پر واپس بلا لیا جب کہ گوگل کا کہنا ہے کہ ایسے کسی بھی حکم یا اقدام پر تشویش ہے جس کی وجہ سے با صلاحیت افراد امریکا نہ آسکیں۔

نوشہرہ میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، ماں دو بچوں سمیت قتل

فائرنگ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا  جب کہ 4 فرارہوگئے، پولیس: فوٹو: فائلوشہرہ: 
ڈاک بے سود میں بچوں کے درمیان ہونے والی لڑائی میں بڑے کود پڑے اور فائرنگ کے نتیجے میں ماں دو بچوں سمیت قتل جب کہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نوشہرہ میں پبی کے علاقے ڈاک بے سود میں چھوٹے بچوں کے درمیان کرکٹ کھیلتے ہوئے لڑائی ہو گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے ہی بڑھ گئی، صلح صفائی کے لیے آنے والے بڑے بھی معاملے کو ختم کرانے کے بجائے اس میں کود پڑے اور آپس میں گھتم گھتا ہو گئے۔ لڑائی کے دوران ایک گروپ کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس سے ماں اور 2 بیٹے موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے۔

کرکٹ میچ کے دوران رنز بنانے کی کوشش میں فاروق ستار کریز پر گر کر زخمی ہوگئے

ڈاکٹر فاروق ستار کی 2 انگلیوں، گھٹنے اور ماتھے پر معمولی چوٹ آئی تاہم وہ اصرار کرکے دوبارہ بیٹنگ کرنے آئے۔ فوٹو؛ فائل
کراچی: 
ایم کی ایم کے کنوینر ڈاکٹر فاروق ستاربیٹنگ کے دوران رن لینے کی کوشش میں کریز پر گر کر زخمی ہوگئے، تاہم مرہم پٹی کے بعددوبارہ بیٹنگ کیلیے میدان میں پہنچ گئے۔

فاروق ستار نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے زیر اہتمام ینگ فائٹرز گراؤنڈ ناظم آباد پر منعقدہ کراچی والے کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کے موقع پر نمائشی میچ میں بیٹنگ کررہے تھے کہ تیز رن لینے کی کوشش میں گر گئے۔
ڈاکٹر فاروق ستار کی 2 انگلیوں، گھٹنے اور ماتھے پر معمولی چوٹ آئی تاہم وہ اصرار کرکے دوبارہ بیٹنگ کرنے آئے اور ایک چوکے کی مدد سے 10 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ہشاش بشاش اورمکمل طور پر فٹ ہوں۔

Friday, 27 January 2017

اسپین نے سیاحت کو ترقی دینے کے لیے تعاون کی پیشکش کردی


خالداقبال نے تجارت بڑھانے کیلیے وسیع ترلین دین، وفود کے تبادلے اور نمائشوں پر زور دیا۔ فوٹو: فائل
 اسلام آباد:  ہسپانوی سفیر کارلوس موریلز نے کہا کہ اسپین اور پاکستان کے نجی شعبوں کے درمیان  قریبی تعاون کو فروغ دے کر دونوں ممالک کی باہمی تجارت کو مزید بہتر کیا جا سکتا ہے کیونکہ دوطرفہ تجارت کو بہتر کرنے کے لیے ایک دوسرے کے بارے میں بہتر آگہی حاصل کرنا ضروری ہے، یورپی یونین کی طرف سے پاکستان کو جی ایس پی پلس کی سہولت ملنے کے بعد اسپین کے ساتھ پاکستانی برآمدات میں بہتری آئی ہے جس کی وجہ سے2015 میں دونوں کی باہمی تجارت1.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے ہسپانوی سفیر نے کہا کہ جی ایس پی پلس کے پہلے سال اسپین کے ساتھ پاکستان کی برآمدات میں44 فیصد اضافہ ہوا، دوسرے سال24 فیصد لیکن تیسرے سال صرف5 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا لہٰذا پاکستانی تاجر برادری اسپین کے ساتھ تجارت کو بہتر کرنے کے لیے کوششیں تیز کرے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور دیگر متعلقہ ادارے پاکستان میں منعقد ہونے والی نمائشوں کے بارے میں اسپین کے سفارتخانے کو پیشگی آگاہ کریں تا کہ اسپین کی کمپنیوں کو ان نمائشوں میں شرکت کی ترغیب دی جا سکے۔
کارلوس موریلز نے کہا کہ اسپین میں1 لاکھ 20 ہزار سے زائد پاکستانی رہتے ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کے قیام کے لیے ایک پل کا کردار ادا کر سکتے ہیں، اسپین سیاحت کے حوالے سے دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے اور گزشتہ سال 7 کروڑ 50 لاکھ غیرملکی سیاح اسپین آئے جبکہ اسپین کی اپنی آبادی صرف 4 کروڑ 60 لاکھ ہے

وفاق کا بیواؤں کے ہاؤس بلڈنگ قرضے معاف کرنے کا اصولی فیصلہ

حکومت کی طرف سے جو بھی حتمی فیصلہ ہوگا اس کے مطابق عملدرآمد کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل اسلام آباد: 
 وفاقی حکومت نے ملک بھر کی 5ہزار سے زائد بیواؤں کے ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن  سے حاصل کردہ قرضے معاف کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے جس کے لیے سمری خزانہ ڈویژن کو بھجوادی گئی ہے۔
 ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی لمیٹڈ (ایچ بی ایف سی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکی جانب سے بیواؤں کے ذمے واجب الاداقرضوں کے بقایاجات معاف کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے اور بیواؤں کے ہاؤس بلڈنگ قرضوں کی معافی کے لیے تمام انٹرنل معمول کی کارروائی بھی مکمل کرلی گئی ہے جبکہ بیواوں کے قرضوں کے ڈیٹا کی مزید تصدیق کا عمل جاری ہے۔
دستاویز میں بتایا گیا کہ بیواؤں کے ہاؤس بلڈنگ قرضوں کی معافی کے لیے 80 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں اور اب ان بیواؤں کے قرضوں کی معافی کے لیے فنڈز کی فراہمی کے بارے میں ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی کی طرف سے باقاعدہ طور پر وزارت خزانہ کو لیٹر بھی لکھا جا چکا ہے مگر ابھی تک خزانہ ڈویژن کی طرف سے فنڈز کی دستیابی اور اجرا کے بارے میں کوئی جواب موصول نہیں ہوا اوروزارت خزانہ کے جواب کا انتظار کیا جارہا ہے۔
دستاویز کے مطابق خزانہ ڈویژن کی جانب سے ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی کے لیٹر کا جواب آنے کے بعد بیواؤں کے قرضوں کی معافی کے حوالے سے مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی، معاملے کو حتمی شکل دی جارہی ہے تاہم اس وقت تک بیواؤں کے خلاف قرضوں کی عدم ادائیگی پر کارروائی عمل میں نہیں لائی جائے گی اور حکومت کی طرف سے جو بھی حتمی فیصلہ ہوگا اس کے مطابق عملدرآمد کیا جائے گا۔

حج کوٹے کی تقسیم پر وزارت مذہبی امور اور کمپنیوں میں اختلافات

راچی:  وزارت مذہبی امور اور حج کمپنیوں کے درمیان حج کوٹے کی تقسیم کے سلسلے میں فارمولا طے نہ ہوسکا، حج پالیسی تاخیر کا شکار ہو سکتی ہے، ن...