Wednesday, 31 August 2016

سیالکوٹ میں یوسی چیرمین(ن) لیگ نے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے کارکنوں قتل کردیا

سیالکوٹ: تلواڑہ مغلاں میں مسلم لیگ (ن) کے یو سی چیرمین نے سیاسی رنجش پر تحریک انصاف اور جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے 2 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔
 سیالکوٹ کے علاقے تلواڑہ مغلاں میں مسلم لیگ (ن) کے یو سی چیرمین شیر خان نے رات دیر گئے تحریک انصاف اور جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے 2 قریبی رشتہ داروں کو کسی کام کے بہانے بلوایا اور اپنے بھائیوں ولی خان اور شان خان کے ساتھ مل کر فائرنگ کر کے دونوں کو قتل کردیا۔ فائرنگ کے بعد تینوں ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جب کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں ہونے والے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے وقت سے ہی شیر خان کے ظفر اور عمران بیگ سے سیاسی چیقلش چلی آ رہی تھی، تینوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائی شروع کردی گئی۔

Tuesday, 30 August 2016

اظہرکو قربانی کا بکرا نہ بنائیں

’اظہر علی میں کپتانی کی اہلیت نہیں،اسے ون ڈے نہیں کھلانا چاہیے، جب تک اظہر ہے ٹیم نہیں جیت سکتی‘‘
ان دنوں ایسے تبصروں کی بھرمار ہے،ہمیں ہر شکست کے بعد قربانی کے بکرے کی تلاش ہوتی ہے، اس بار اظہر علی نشانہ بن رہے ہیں، حسب توقع سرفراز احمد کو کپتان بنانے کی باتیں بھی شروع ہو چکیں، سوچنے کی بات یہ ہے کہ سب جانتے تھے کہ اظہر کی تکنیک ون ڈے سے مطابقت نہیں رکھتی، مجھ جیسے ایک عام سے صحافی نے بھی لکھا تھا کہ ایک مصباح کے جانے پر دوسرے مصباح کو سامنے لایا جا رہا ہے، اس وقت تو چیئرمین ودیگر بورڈ آفیشلز کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی، انھوں نے بڑے فخر سے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہرکو ون ڈے اور سرفراز کو ٹی ٹوئنٹی کپتان بنانے کا اعلان کردیا، کیا تب کسی نے انھیں یہ نہیں بتایا تھا کہ سرفراز دونوں ٹیموں کا کپتان بنانے کیلیے آئیڈیل انتخاب ہیں۔
اب سب اچانک اٹھ کر سامنے آ رہے ہیں، درحقیقت اس وقت ون ڈے ٹیم جس حال پر پہنچ چکی اس میں آپ کسی کو بھی کپتان بنا دیں فوری طور پرکچھ بہتر نہیں ہو گا،کبھی کبھی ایک آدھ فتح مل جائے گی مگر مجموعی نتائج منفی ہی رہیں گے،شاید ورلڈکپ کا کوالیفائینگ رائونڈ بھی کھیلنا ہی پڑے لیکن اس سب کا ملبہ بیچارے اظہر علی پر ڈالنا ٹھیک نہیں وہ کون سا پانچ سال سے قیادت کر رہے ہیں، مصباح الحق اور وقار یونس اس تنزلی کے اہم کردار ہیں،یہ درست ہے کہ مصباح نے بطور کپتان ٹیسٹ میں شاندار کھیل پیش کیا مگر ان کی دفاعی اپروچ اور کوچ کی جانب سے ذاتی پسند ناپسند کو ترجیح دیے جانے پر ون ڈے ٹیم کا بیٹرا غرق ہو گیا، یقین مانیں اگر وقار اب بھی قومی سیٹ اپ کا حصہ ہوتے تو سرفراز باہر بیٹھے پانی پلا رہے ہوتے اور کوئی دوسرا وکٹ کیپر ٹیم میں شامل ہوتا، ان دونوں کو سینئرز یونس خان، شاہد آفریدی اور بطور آل رائونڈر محمد حفیظ کا ساتھ بھی حاصل تھا پھر بھی نتائج اچھے نہ رہے،اسی لیے ہم رینکنگ میں آٹھویں، نویں نمبر پر آ گئے۔
اب تو ٹیم میں بیشتر ناتجربہ کار نوجوان کھلاڑی موجود ہیں ، ان سے کیسے توقع کی جا سکتی ہے کہ ہر میچ جتوائیں گے، یہ ایک دیرینہ مرض ہے جس کا باقاعدگی سے علاج کرنا ہوگا،اظہر پر تنقید اس وقت سب سے آسان کام ہے مگر ہمیں یہ سوچنا چاہیے کہ انھیں سارے مسائل ورثے میں ملے ہیں،اگر آپ کپتانی سے ہٹا دیں اور سرفراز کو عہدہ سونپ دیں تو پلیئرز تو یہی ہوں گے ناں،کیسے اچانک ٹیم فتح کی راہ پر گامزن ہو جائے گی؟ سرفراز کے پاس کوئی جادو کی چھڑی تو موجود نہیں ہے،دراصل بورڈ آفیشلز کو غیرملکی دوروں کے سوا کسی چیز میں دلچسپی نہیں،آپ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی صرف تین کھلاڑیوں کی بدولت فتح حاصل کر رہے ہیں اور وہ مصباح الحق،یونس خان اور یاسر شاہ ہیں، وہ تو شکر ہے یاسر ڈوپنگ کے مسئلے سے بچ نکلے ورنہ ٹیسٹ میں 20 وکٹیں حاصل کرنا بیحد دشوار ہوتا، دونوں سینئر بیٹسمین ریٹائر ہوئے تو ون ڈے جیسی صورتحال پیش آ سکتی ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ کوئی بورڈ آفیشل اس بارے میں نہیں سوچ رہا ہو گا۔
ان کے ذہن میں یہی ہو گا کہ آگے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے ٹورز پر بھی جانا ہے، میری چیئرمین شہریارخان اور ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی سے یہی درخواست ہے کہ غیرملکی دورے چھوڑیں ٹیم پر توجہ دیں، سیریز کے بعد تھنک ٹینک کا اجلاس بلائیں، وسیم اکرم اور دیگر سابق کرکٹرز کو بھی اس میں مدعو کریں اور ون ڈے ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کا پلان بنائیں،بڑوں کی دیکھا دیکھی بورڈ کے دیگر آفیشلز بھی غیرملکی ٹورز کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے، تقریباً سب ہی انگلینڈ کا دورہ کر چکے، اس پر ڈھائی کروڑ سے زائد رقم خرچ ہو چکی اور ایسے میں وہ آئی سی سی کے سامنے ہاتھ پھیلاتے ہیں کہ ہمارے ملک میں کرکٹ نہیں ہو رہی مدد کرو، اگر آپ کے گھر سوٹ بوٹ میں ملبوس کوئی آدمی آ کر بھیک مانگے تو کیا آپ اس کو کچھ دیں گے؟
اب کچھ بات ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی کر لیں، پی سی بی کی پلاننگ کا یہ حال ہے کہ ون ڈے ٹیم انگلینڈ میں ہے اور آپ ملک میں ایونٹ کرا رہے ہیں، کوئی بے وقوف ہی اسٹارز کے بغیر میچ دیکھنے اسٹیڈیم آئے گا اور اس کا ثبوت ٹی وی پر مل گیا، تاحال بیشتر میچز میں اسٹیڈیم خالی ہی نظر آیا ہے،سونے پر سہاگہ یہ ہوا کہ ہفتے اور اتوار کو شیڈول میچز ملتوی کر دیے گئے، جواز سیکیورٹی خدشات تھے، ایک طرف کہا جا رہا ہے کہ ہمارا ملک اب محفوظ ہے غیرملکی ٹیمیں آئیں، دوسری طرف ڈومیسٹک ایونٹ کے میچز سیکیورٹی وجوہات پر ملتوی کر دیے گئے اس سے حکام کیا پیغام دے رہے ہیں، پلیئرز، میڈیا اور شائقین کیلیے سہولتوں کا بھی فقدان ہے، ایسا لگتا ہے کہ ٹورنامنٹ کرا کے بورڈ نے محض ایک رسمی کارروائی ہی پوری کی، اس سے آفیشلز کی غیرسنجیدگی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
آخر میں قارئین آپ سب کا شکریہ، کل ہی ویب ڈپارٹمنٹ کے وقار بتا رہے تھے کہ گذشتہ کالم کو صرف ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کی ویب سائٹ پر دو لاکھ سے زائد افراد نے پڑھا، ایکسپریس کی سائٹ اور ملک بھر کے پرنٹ ایڈیشنز کی تعداد الگ ہے،جہاں آپ لوگوں کی محبت پر خوشی وہیں اس بات پر کچھ فکر بھی ہے کہ کچھ لوگوں کو میری تحریریں بالکل پسند نہیں آتیں، بورڈ کے بعض آفیشلز اکثر نوٹس بھیجنے کی دھمکی دیتے رہتے ہیں، کچھ کاکہنا ہوتا ہے ’’ہماری اوپر تک پہنچ ہے‘‘، احمد شہزاد کو بھی اپنے بارے میں میرا کالم پسند نہیں آیا لیکن انھوں نے بڑی شائستگی کے ساتھ فون پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا، میں نے ان سے یہی کہا تھا کہ میں خود چاہتا ہوں کہ وہ ٹیم میں واپس آئیں لیکن میرٹ پر واپسی مناسب رہے گی،اگر وہ ملک کے لیے اچھا پرفارم کریں گے تو ہر پاکستانی کی طرح مجھے بھی بیحد خوشی ہوگی۔
ورنہ سلیکٹرز تو بادشاہ ہیں ،ایک فون کال آئے ڈھیر ہوجاتے ہیں، جیسے ابھی بیٹسمین حفیظ انجرڈ ہوئے تو فاسٹ بولرعرفان کو انگلینڈ بھیج دیا، اس سے ان کے ویژن کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے، اگر ٹیم مینجمنٹ نے کہا تھا تو اسے بھی دلائل دے کر قائل تو کیا جا سکتا تھا ناں،ارے ہاں کوئی انضمام صاحب کو ذرا ان کی پریس کانفرنس کی ویڈیو تو دکھا دے جس میں وہ عرفان کی فٹنس پر سوال اٹھا رہے تھے، اب اچانک وہ مکمل فٹ ہو گئے،شاید اسی لیے کہتے ہیں کہ ’’پاکستان کرکٹ کا آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے‘‘۔

سانحہ بلدیہ؛ ایم کیوایم کے حماد صدیقی کے حکم پر فیکٹری میں آگ لگائی گئی، چالان

کراچی: سانحہ بلدیہ فیکٹری کے تفتیشی افسر نے کیس کا ضمنی چالان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیا۔
سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کا ضمنی چالان انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں پیش کردیا گیاہے۔ چالان کے متن کے مطابق ایم کیو ایم کے حماد صدیقی کے حکم پر بلدیہ ٹاؤن میں واقع فیکٹری علی انٹرپرائزز کے مالکان سے 25 کروڑ روپے بھتہ اور منافع میں حصہ داری کا مطالبہ کیا گیا فیکٹری مالکان نے ایک کروڑ روپے دینے کی رضامندی ظاہر کردی تھی جب کہ انیس قائم خانی کے قریبی ساتھی علی حسن قادری نے فیکٹری مالکان سے معاملات طے کرانے کے لئے 5 کروڑ 98 لاکھ روپے وصول کئے۔
چالان میں بتایا گیا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے سینیئر رہنماؤں نے دہشت گردی کے اس واقعے کے رخ کو تبدیل کرنے کی بھرپور کوشش کی۔ مقدمے میں جے آئی ٹی کی سفارشات کی روشنی میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ چالان میں 58 افراد کو نامزد کیا گیا ہے جب کہ مقدمے کے مرکزی ملزمان حمادصدیقی اوررحمان عرف بھولا کو مفرور قرار دیا گیاہے۔
واضح رہے کہ 11 ستمبر 2012 کو بلدیہ ٹاؤن میں واقع فیکٹری علی انٹرپرائزز کو مبینہ طور پر آگ لگا دی گئی تھی جس میں 259  ملازمین جاں بحق ہوگئے تھے جس میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل تھی ۔

سپریم کورٹ نے وزیراعظم کی نااہلی کیلیےعمران خان کی درخواست اعتراض لگاکر واپس کردی

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی ہے۔
 سپریم کورٹ نے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی وزیر اعظم نوازشریف کی نااہلی کے لئے دی جانے والی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی ہے۔ سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے درخواست پر اعتراض لگایا کہ درخواست گزار نے متعلقہ فورم پر رجوع کرنے کے بجائے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرائی، نااہلی کے معاملے پر سپریم کورٹ میں براہ راست نہیں آسکتے اور نا ہی عدالت عظمٰی میں  درخواست دائر کرائی جاسکتی ہے۔
سپریم کورٹ میں دائر کی جانے والی درخواست میں پی ٹی آئی کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ وزیراعظم اور ان کے بچوں نے غیر قانونی طریقے سے رقم بیرون ملک منتقل کی بلکہ اُن کے جتنے بھی اثاثے بیرون ممالک میں موجود ہیں اُن کا ذکر بھی میاں نواز شریف نے اپنے گوشواروں میں نہیں کیا۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے  29 اگست کو وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرائی تھی، درخواست میں وزیر اعظم کے صاحبزادوں حسن نواز، حسین نواز اور مریم نواز کے علاوہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، سیکرٹری داخلہ، قومی احتساب بیورو اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو فریق بنایا گیا تھا۔

واٹس ایپ کو اپنا ڈیٹا فیس بُک پر شیئر کرنے سے روکیے

سلیکان ویلی: گزشتہ ہفتے واٹس ایپ کا ڈیٹا فیس بُک سے شیئر کرنے سے متعلق خبر نے صارفین کو اپنی پرائیویسی کے حوالے سے تشویش میں مبتلا کردیا ہے لیکن اس مسئلے کا ایک آسان حل بھی موجود ہے۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ واٹس ایپ پر آپ کی تفصیلات فیس بُک سے شیئر نہ کی جائیں تو اس کےلئے پہلے اپنے فون پر واٹس ایپ کھولئے۔
اسمارٹ فون میں اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم ہو تو اسکرین پر سیدھے ہاتھ کی طرف، اوپر کی جانب بنے ہوئے ایکشن اوور فلو بٹن کو (جو اوپر تلے تین چوکور نقطوں کی طرح دکھائی دیتا ہے) پریس کیجئے اور یہاں سے سیٹنگز کا آپشن سلیکٹ کرلیجئے۔
البتہ اگر آپ آئی فون استعمال کررہے ہیں تو اس میں واٹس ایپ لانچ کرنے کے بعد اسکرین کے نچلے حصے میں ہی سیٹنگز کا آپشن نظر آجائے گا۔
سیٹنگز میں پہنچنے کے بعد ’’اکاؤنٹ‘‘ سلیکٹ کیجئے جس کے بعد اسکرین پر دو مزید آپشنز آپ کے سامنے ہوں گے۔
پہلا آپشن سلیکٹ کرکے آپ واٹس ایپ کو یہ اجازت دے رہے ہوں گے کہ یہ آپ کی تفصیلات فیس بُک سے شیئر کرے جبکہ دوسرا آپشن (ڈونٹ شیئر) کرنے پر یہ آپ کی تفصیلات شیئر نہیں کروائے گا۔
لیکن جیسے ہی آپ ’’ڈونٹ شیئر‘‘ سلیکٹ کریں گے، ایک پاپ اپ نمودار ہوگا جو یہ بتارہا ہوگا کہ اگر آپ نے یہ آپشن سلیکٹ کرلیا تو آئندہ آپ اس میں تبدیلی نہیں کرسکیں گے:

الطاف حسین کے خلاف برطانوی حکومت کو باضابطہ ریفرنس بھجوا دیا گیا

ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق برطانوی حکومت کو ایم کیو ایم کے بانی کے خلاف باضابطہ ریفرنس بھجوا دیا گیا ہے۔ ریفرنس کے ساتھ  ان کی تقاریر میں عوام الناس کو تشدد اور بدامنی پر اکسانے کے شواہد بھی فراہم کئے گئے ہیں تاہم 
ریفرنس میں ان کی پاکستان کو حوالگی کا مطالبہ نہیں کیا گیا۔

انضمام الحق کو آؤٹ کرنا مشکل ہوتا تھا، شعیب اختر

کراچی:  دنیا کے تیزترین فاسٹ بولر رہنے والے شعیب اختر نے کہا ہے کہ انضمام الحق کو آؤٹ کرنا مشکل ہوتا تھا، وہ میرے عہد کے مشکل ترین بیٹسمین رہے، موجودہ چیف سلیکٹر کی بارے میں انھوں نے اس رائے کا اظہار غیرملکی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کیا جس کے شریک میزبان وسیم اکرم تھے، اپنے زمانے کے مشکل ترین بیٹسمین کا ذکر کرتے ہوئے شعیب نے کہا کہ ویسے تو دنیا کے بہت سے بیٹسمینوں کو آئوٹ کرنا دشوار رہا لیکن میری نظر میں انضمام ان میں سب سے زیادہ مشکل تھے۔
شعیب اختر کا کہنا تھا کہ میں انضمام کو نیٹ پر بولنگ کے دوران بھی آئوٹ نہیں کرپاتا تھا، میرے خیال میں ان سے زیادہ بہتر انداز میں میری بولنگ کا سامنا کسی اور نے نہیں کیا ہوگا، ان کا فٹ ورک تیز تھا، وہ خود کو بہتر پوزیشن میں لاتے ہوئے میری گیند کو ہٹ کرنے کیلیے تیار ہوتے،وہ کئی دیگر پلیئرزکے برعکس گیند کو پہلے ہی بھانپ لیتے تھے، اگرچہ میں نے انھیں تیزگیندیں کیں لیکن وہ گیند کے پچ ہونے سے قبل صحیح جگہ پر موجود ہوتے تھے، دونوں سابق بولرز نے 1999 کے دورہ بھارت کا ذکر بھی کیا، جس کے تیسرے ٹیسٹ میں شعیب اختر نے راہول ڈریوڈ اور سچن ٹنڈولکر کو دو لگاتار گیندوں پر ٹھکانے لگایا تھا، شعیب نے یادوں کو تازہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کے کپتان وسیم اکرم نے مجھے لنچ کے بعد گیند تھمائی اور کہا کہ تمہیں ایسا کرنا ہے، میں نے ڈریوڈ کو تیزترین گیند پر پویلین چلتا کیا، پھر ٹنڈولکر کو گیند کرنے کیلیے بولنگ کے نشان پر گیا جب وسیم اکرم نے مجھے کہا کہ گیند کو عمدگی سے سوئنگ کرنا ، لیگ اسٹمپڈ مس نہیں ہونی چاہیے اس پر میں نے کہا کہ اگر یہ وکٹ حاصل کرلی تو کولکتہ میں میرا خواب پورا ہوجائے گا، میں نے دوڑنا شروع کیا اور جب وکٹ کے قریب پہنچا تو مجھے نظرآیا کہ ٹنڈولکر کے بیٹ اور پیڈز کے درمیان خلا موجود ہے، پھر میں نے ادھر ہی گیند کی، میں جانتا تھا کہ وہ اسے نہیں کھیل پائے گا اور اس گیند پر مڈل اسٹمپڈ اکھڑ گئی ، یہ میرے لیے شاندار لمحہ تھا۔
کرکٹ کی تاریخ کی تیزترین گیند 100.2 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے کرنے پر شعیب اختر نے کہا کہ میں اس سلسلے میں وسیم ، وقاریونس اور عمران خان سے متاثر تھا، پہلے میں نے عمران خان اور وسیم اکرم کو دیکھا پھر وسیم اور وقار کی جوڑی سامنے رہی، میں نے سوچا کہ اگر میں ان لوگوں کی نقالی کرپایا تو کچھ بن سکتا ہوں، بعض اوقات میں وسیم کے بولنگ ایکشن کو کاپی کرتا تھا، میں بولنگ کیلیے واپس جاتے ہوئے وقار کے انداز میں گیند اچھالتا، انھوں نے مزید کہا کہ کسی سے متاثر ہونا بہت اہم ہوتا ہے کیونکہ آپ ان جیسا بننے کی کوشش کرتے ہیں،لہٰذا میں نے وسیم اکرم اور وقار یونس کی نقالی کی۔

پی آئی اے کی 2 پائلٹ بہنوں نے بوئنگ 777 اڑا کر تاریخ رقم کردی

اسلام آباد: قومی ایئرلائن کی 2 پائلٹ بہنوں مریم مسعود اور ارم مسعود نے بوئنگ 777 طیارہ اڑا کر نئی تاریخ رقم کرکے پاکستانیوں کا سرفخر سے بلند کردیا۔
پی آئی اے میں بطور پائلٹ فرائض انجام دینے والی 2 بہنیں مریم مسعود اور ارم مسعود نے پی آئی اے کا طیارہ 777 اڑا کر نئی تاریخ رقم کردی۔ اس سے قبل تاریخ میں 2 حقیقی بہنوں نے کبھی بھی اس طرح طیارہ نہیں اڑایا جب کہ دونوں بہنوں نے ایشیا کی پہلی پائلٹ خواتین ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔
نمائندہ ایکسپریس کے مطابق مریم مسعود کو پہلے لائسنس ملا جس کے کچھ عرصے بعد ہی دوسری بہن ارم مسعود کو بھی لائنسس دیا گیا جب کہ دونوں بہنوں نے متعدد فلائٹس اکٹھے اڑائیں، وہ لاہور سے کراچی ، مانچسٹر اور نیویارک تک جہاز اڑاچکی ہیں۔
دوسری جانب پی آئی اے چیرمین اور انتظامیہ بھی اس اعزاز پر بہت خوش ہیں اور ریکارڈ قائم کرنے پر تقریب بھی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یمن میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے 3 ارکان ہلاک

عدن: یمن کے جنوبی علاقے اتک میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں القاعدہ کے 3 ارکان ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ڈرون طیارے نے یمن کے صوبہ شبوا کے جنوبی علاقے اتک میں گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں القاعدہ کے 3  ارکان ہلاک ہوگئے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملہ یمن میں جاری القاعدہ کے خلاف آپریشن کا حصہ ہے جب کہ اس سے قبل رواں ماہ کئے گئے ڈرون حملے میں بھی القاعدہ کے 3 اہم ارکان مارے گئے تھے۔
دوسری جانب حکومت اور اس کے مخالفین کے درمیان خانہ جنگی کے بعد سے القاعدہ اور شدت پسند تنظیم داعش نے یمن کے بیشتر علاقوں پر کنٹرول حاصل کرلیا جب کہ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یمن میں القاعدہ کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

انگلینڈ نے ون ڈے میں سب سے زیادہ اسکور کا سری لنکا کا ریکارڈ توڑ دیا

نوٹنگھم: انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹرینٹ برج گراؤنڈ پر کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنالیا جب کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ سری لنکا کو حاصل تھا۔
نوٹنگھم کے ٹرینٹ برج گراؤنڈ میں پاکستان کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں کئی ریکارڈ ٹوٹے جہاں الیکس ہیلز نے 171 رنز بنا کر انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ انفرادی اسکور کیا وہیں انگلش ٹیم نے 444 رنز بنا کر کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور کیا۔ اس سے قبل سری لنکا نے جولائی 2006 میں کمزور نیدرلینڈ کے خلاف 443 رنز بنا ئے تھے۔
اسی طرح جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف جنوری 2015 میں 439، مارچ 2006 میں آسٹریلیا کے خلاف 438 اور بھارت کے خلاف اکتوبر 2015 میں بھارت کے خلاف 438 رنز بنائے۔ انگلینڈ کے علاوہ 400 کا ہندسہ عبور کرنے والی ٹٰیموں میں سری لنکا، جنوبی افریقا، آسٹریلیا اور بھارت شامل ہیں جن کے علاوہ کوئی ٹیم 400 کا ہندسہ عبور نہیں کرسکی۔

انگلینڈ نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں بدترین شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

ناٹنگھم: انگلینڈ نے پاکستان کو 5 میچز پر مشتمل سیریز کے تیسرے میچ میں بدترین شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔
انگلینڈ کے شہر ناٹنگھم میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹوٹل 444 رنز بنائے جس کے جواب میں قومی ٹیم 42.4 اوورز میں 275 رنز بنا کرپویلین لوٹ گئی۔ شرجیل خان اور محمد عامر 58، 58 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جب کہ انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے 4، عادل رشید 2، مارک ووڈ، بین اسٹوک، معین علی اور لیام پلنکٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پہاڑجیسے ہدف کے تعاقب میں سمیع اسلم اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن سمیع اسلم چوتھے ہی اوور میں 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد کپتان اظہر علی خود بیٹنگ کے لیے آئے لیکن وہ بھی صرف 13 رنز ہی بناسکے۔ شرجیل خان نے 29 گیندوں پر 1 چھکے اور 12 چوکوں کی مدد سے 58 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی لیکن وہ اپنی اننگز کو مزید آگے نہ بڑھا سکے اور باؤنڈری پر کیچ دے بیٹھے۔ بڑا ہدف دیکھ کر مڈل آرڈر کے پیر بھی لڑ کھڑا گئے بابراعظم 9، شعیب ملک صرف، سرفراز احمد 38، محمد نواز 34 ،حسن علی 4 اور وہاب ریاض 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دسویں وکٹ پر یاسرشاہ اور محمد عامر نے شاندار بیٹنگ کی اور دونوں بلے بازوں نے سب سے زیادہ 76 رنز کی شراکت قائم کی۔
قومی ٹیم کے بلے بازوں نے تو مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن محمد عامر نے بیٹسمینوں کی انداز سے بیٹنگ کرتے ہوئے 22 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی اور 58 رنز کی اننگز میں 4 چھکے اور 5 چوکے بھی لگائے جب کہ یاسر شاہ 26 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
اس سے قبل انگلش کپتان این مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو الیکس ہیلز اور جیسن روئے نے اننگز کا آغاز کیا، جیس روئے 15 رنز پر حسن علی کا شکار بنے جس کے بعد جوئے روٹ نے الیکس ہیلز کے ہمراہ ملکر 248 رنز کی شاندار شراکت داری قائم کی اس دوران الیکس نے 22 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 171 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جب کہ جوئے روٹ  85 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ جوز بٹلر اور کپتان مورگن نے چوتھی وکٹ کے لیے 161 رنز کی جارحانہ شراکت داری قائم کی جس میں بٹلر 51 گیندوں پر 90 اور مورگن 27 گیندوں پر 57 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے اور انہوں نے 10 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے 110 رنز دیے، محمد عامر نے بغیر کسی وکٹ کے 72، حسن علی نے 74 رنز دے کر 2 اور محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کی جانب سے پاکستان کو دیا جانے والا 444 رنز کا ہدف  کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف ہے جب کہ اس سے قبل سری لنکا نے 2006 میں ہالیڈ کو جیت کے لئے 443 رنز کا ہدف دیا تھا۔

Monday, 29 August 2016

جنوبی افریقی کرکٹ؛ کالے اور گورے پلیئرز کی بحث زورپکڑ گئی

جوہانسبرگ:  جنوبی افریقا میں کالے اور گورے کرکٹرز کی بحث پھر زور پکڑنے لگی، سابق ٹیسٹ کرکٹر ڈیرل کولینن کہتے ہیں کہ جنوبی افریقہ میں کرکٹ سیاہ فام لوگوں کا کھیل نہیں ہے، انھیں فٹبال زیادہ متاثر کرتی ہے، مکھایا این تینی نے اپنی صلاحیتوں سے جگہ بنائی، ہنسی کرونیے کے ساتھ ایک فکسڈ چیریٹی میچ کھیلنے کا افسوس ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی حکومت کی جانب سے کھیلوں کی تمام فیڈریشنز پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنی مقامی اور انٹرنیشنل ٹیموں میں سیاہ فام باشندوں کو مناسب نمائندگی دیں، یہی دباؤ کرکٹ جنوبی افریقہ پر بھی ہے جس نے ایک بار پھر غیراعلانیہ کوٹہ سسٹم بھی نافذ کردیا ہے جہاں ڈومیسٹک ٹیموں میں ایک مخصوص تعداد میں سیاہ فام باشندوں کو کھلانے کا پابندکیا گیا ہے، اس حوالے سے ایک بار پھر بحث جنم لے رہی کہ یہ پالیسی کسی حد تک مفید ہے، سابق ٹیسٹ کرکٹر ڈیرل کولینن کہتے ہیں کہ ماضی میںمکھایا این تینی نے دھوم مچائی اور اب ہم کاگیسو ربادا کو دیکھ رہے ہیں مگر میرا سوال یہ ہے کہ بڑی تعداد میں جنوبی افریقی سیاہ فام کرکٹ میں مقام کیوں نہیں بناپاتے، اس کی بڑی وجہ ملک میں فٹبال کا بڑھتا ہوا اثر رسوخ ہے۔
نوجوان تیزی سے اس کی جانب راغب ہورہے ہیں، میرے خیال میں جنوبی افریقہ میں کرکٹ سیاہ فاموں کا کھیل ہے ہی نہیں، اگر ہمیں انھیں زیادہ سے زیادہ تعداد میں کرکٹ کی جانب راغب کرنا ہے تو پھر گراس روٹ لیول پر کرکٹ کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا اور سہولیات فراہم کرنا ہوںگی۔ ایک سوال پر کولینن کا کہنا تھا کہ مکھایا این تینی انتہائی باصلاحیت تھے، اگرچہ انھیں ٹیسٹ ٹیم میں جلدبازی میںشامل کیا گیا مگر انھوں نے اپنی جگہ بنائی، وہ ایسے کرکٹر ہیں جن پر فلم بنائی جاسکتی ہے۔ اپنے ماضی کے کپتان ہنسی کرونیے کے بارے میں وہ کہتے ہیں کہ ایک چیریٹی میچ میں انھوں نے ہمیں کھلایا اور میٹنگ میں ہی واضح کردیا تھاکہ وہ یہ میچ ہارنے کے لیے کھیل رہے ہیں، مجھے اس کا حصہ بننے پر اب تک افسوس ہے۔

یمن میں سرکاری فوج کے تربیتی کیمپ پر خودکش حملہ، 60 اہلکار ہلاک

عدن: یمن میں سرکاری فوج کے تربیتی کیمپ پر خود کش حملے میں 60 اہلکار ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے شہر عدن میں خودکش حملہ آور نے بارودی مواد سے بھری گاڑی کو فوجی کیمپ سے ٹکرا دیا۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ فوج کے تربیتی کیمپ کی عمارت زمین بوس ہوگئی۔  سرکاری حکام نے واقعے کے نتیجے میں 60 اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے جب کہ 40 سے زائد زخمی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

کراچی میں رینجرز اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے، اعتزاز احسن

.
اسلام آباد: سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ کراچی میں رینجرز اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے اور یہ تاثر ابھر رہاہے کہ جو بھی رینجرز کے پاس جاتا ہے وہ ڈرائی کلین ہوکر واپس آتاہے۔ 
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ ایم کیو ایم اب بھی الطاف حسین والی ہی جماعت ہے، فاروق ستار رینجرز تحویل میں جانے سے پہلے اپنے قائد سے لاتعلقی کا بیان دیتے تو زیادہ فائدہ ہوتا، ایم کیوایم کے قائد کے خلاف کارروائی کے لیے حکومت کو خود برطانیہ سے رابطہ کرنا ہوگا۔ کراچی میں رینجرز اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہی ہےاور یہ تاثر ابھر رہاہے کہ کراچی میں رینجرز نے ڈرائی کلیننگ کی فیکٹری لگارکھی ہےجو بھی رینجرز کے پاس جاتا ہے وہ ڈرائی کلین ہوکر واپس آتاہے۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز کے یہ اقدام قائد ایم کیو ایم اور ان کےعسکری ونگ کو جلا بخشیں گے۔ ایم کیو ایم کے غیر قانونی دفاترگرائےجائیں تاہم قانونی دفاتر کے خلاف کارروائی نہ کی جائے۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ پاناما لیکس کا معاملہ کسی صورت دبنے والا نہیں، جو سمجھتا ہےکہ یہ معاملہ دب جائے گا یہ اس کی بھول ہے، آئندہ چند روز میں اس معاملے پر نیا موڑ آنے والاہے، ہمارے پاس وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کی جانب سے لندن کے ون ہائیڈ پارک میں خریدی گئی جائیداد کی دستاویزات آگئی ہیں جو کہ ان کے مئے فیئر اپارٹمنٹس سے بھی مہنگے ہیں، ان دستاویزات کے مطابق حسین نواز نے ون ہائیڈ پارک میں جائیداد کا سودا 4 کروڑ 25 لاکھ برطانوی پاؤنڈ میں کیا۔

تحریک انصاف نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

اسلام آباد: جماعت اسلامی کے بعد تحریک انصاف نے بھی پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں وزیر اعظم نوازشریف اور ان کے اہل خانہ کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آف شور کمپنیوں پر نواز شریف اور ان کے بچوں کے بیانات میں تضاد ہے، قومی دولت غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھجوا کر آف شور کمپنیاں بنائی گئیں، پاناما لیکس کا معاملہ پوری قوم کے لیے باعث تشویش ہے، یہ معاملہ قومی اور عوام مفاد کا ہے،پاناما معاملے کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کی مداخلت ضروری ہے۔

ایم کیوایم پر پابندی نہیں لگنی چاہیے، وزیراعلیٰ سندھ

اسلام آباد: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہےکہ ملک دشمنی میں ملوث افراد پر پابندی لگائی جائے لیکن ایم کیوایم پر پابندی نہیں لگنی چاہیے۔
اسلام آباد میں سی پیک اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ایم کیوایم پر پابندی نہیں لگنی چاہیے اور ایم کیوایم میں پاکستان دوست لوگوں پر بھی کوئی پابندی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو پارٹی یا شخص ملک دشمنی میں ملوث ہو اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے اور پابندی لگنی چاہیے جب کہ ملک دشمن کے عناصر کے خلاف کارروائی ہورہی ہے اور آئندہ بھی ہوگی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کا مسئلہ صرف 6 ماہ میں حل ہوسکتا ہے اس کے لیے فارمولے میں کچھ تبدیلی کرنی ہے جو 6 ماہ بھی آرام سے ہوسکتی ہے۔

محبوبہ مفتی نے جنت نظیر وادی کو جہنم میں تبدیل کردیا، سید علی گیلانی

سری نگر: چیرمین آل پارٹیز حریت کانفرنس سید علی گیلانی نے مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی پرشدید تنقید کرتےہوئے کہا ہے کہ انہوں نے جنت نظیر وادی کو جہنم میں تبدیل کرکے رکھ دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق  حریت کانفرنس کےسربراہ سید علی گیلانی  نے اپنے ایک بیان میں محبوبہ مفتی کو بیٹی سمجھ کر امن قائم کرنے میں مدد دینے کی اپیل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ محبوبہ مفتی کے ساتھ ہمارے ایک ہی نہیں بلکہ تین رشتے ہیں، انسانی، قومی اور مذہبی رشتہ، لیکن وہ کشمیریوں سے یہ تمام رشتے نبھانے میں ناکام ہوگئی ہیں۔

وزیراعظم کرپشن چھپانے کے لیے تمام ادارے تباہ کررہے ہیں، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ وزیر اعظم نواز شریف اپنی کرپشن چھپانے کے لیے ملک کے تمام ادارے تباہ کررہے ہیں۔
بنی گالا اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملک میں امیر اور غریب کے لیے الگ الگ قانون ہیں اورجب 8 دن جیل کاٹی تو وہاں صرف غریب ہی دیکھے، ملک کے سارے بڑے بڑے ڈاکو پارلیمنٹ میں ہیں، نیب اور ایف بی آر کی ساکھ بالکل ختم ہوگئی ہے، پاناما اسکینڈل کو کوئی مسترد نہیں کر سکتا لیکن نیب نے اب تک نوٹس جاری نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 90 کے مطابق وزیراعظم پارلیمنٹ کو جوابدہ ہیں لیکن وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں آکر جھوٹ بولا، وہ اپنی کرپشن چھپانے کے لیے ملک کے تمام اداروں کو تباہ کررہے ہیں۔

بلوچستان میں بھارتی مداخلت پر چین بھی میدان میں آگیا

بیجنگ: بلوچستان میں بھارتی مداخلت بند نہ ہونے کی صورت میں چین نے بھی میدان میں آنے کا واضح اشارہ دے دیا ہے۔
چین کے اہم ترین تھنک ٹینک چائنا اسٹیٹیوٹ آف کنٹمپریری انٹرنیشنل ریلیشن (سی آئی سی آئی آر) سے خطاب کرتے کرتے ہوئے انسٹی ٹیوٹ آف ساؤتھ اینڈ ساؤتھ ایسٹ ایشین اینڈ اوشینین اسٹڈیز کے ڈائریکٹر ہو شی شینگ نے بھارت اور امریکا کے بڑھتے ہوئے تعلقات اور متنازع ’ساؤتھ چائنا سی‘ کے حوالے سے نئی دلی کے بدلتے ہوئے رویے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت چین کے لئے خطرے کی گھنٹی بنتا جا رہا ہے، ماضی میں ساؤتھ چائنا سمندر کے حوالے سے بھارت کا موقف غیر جانبدارانہ تھا لیکن اب بھارت اس معاملے میں بڑھ چڑھ کر مداخلت کر رہا ہے۔

Sunday, 28 August 2016

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم 51 ویں روز بھی جاری، عالمی برادری نے چپ سادھ لی

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے نافذ کرفیو کو 51 روز ہو گئے، وادی میں غذائی اشیاء اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے لیکن اس کے باوجود عالمی برادری خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز کی جانب سے وادی میں مسلسل 51 روز سے بھی کرفیو نافذ ہے جس کی وجہ سے وادی میں اشیائے خردونوش اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔ دوسری جانب بھارتی فوج کے مظالم میں شہید اور زخمی ہونے والوں سے اظہار یک جہتی کے لئے باجوری اور پونچھ سیکٹر میں ہڑتال کی جارہی ہے۔
مقبوضہ وادی میں کرفیو کے باوجود آج بھی بڑی تعداد میں کشمیری اپنے گھروں سے باہر نکلے اور بھارتی فورسز اور ریاست کی کٹھ پتلی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ ان کے حق رائے دہی کو تسلیم کیا جائے اور نہتے عوام پر بھارتی مظالم کا سلسلہ بند کروایا جائے۔
انسانی حقوق کے عالمی ادارے ہیومن رائٹس واچ کی ڈائریکٹر برائے ساؤتھ ایشیا میناکشی گنگولی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت فورسز کی مدد سے اپنا کنٹرول چاہتی ہے، بھارتی حکام نے بہت پہلے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے واقعات کی شفاف تحقیقات کرنے کا کہا لیکن ابھی تک اس حوالے سے کچھ بھی نہ ہو سکا، یہی وجہ ہے کہ ہم طویل عرصے سے مقبوضہ کشمیر میں آرمز فورسز اسپیشل پاور ایکٹ کو ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ماہ تحریک آزادی کے نوجوان کمانڈر بربان مظفر وانی کی شہادت کے بعد سے جنت نظیر وادی میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک 90 کشمیری شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔

کوئٹہ میں مزید 2 مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق

کوئٹہ: کوئٹہ میں کانگو وائرس تیزی سے پھیلتا جارہا ہے اور مزید 2 مریضوں میں جان لیوا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔
 کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں کانگو کے شبہ میں داخل دونوں مریضوں میں جان لیوا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، متاثرہ مریضوں میں سے ایک کا تعلق مستونگ جب کہ دوسرے کا کوئٹہ سے ہے۔ فوکل پرسن ڈاکٹر عباس کا کہنا ہے کہ کانگو وائرس کا ٹیسٹ کرنے والی پی سی آر مشین خراب ہے جس کے باعث مریضوں کے ٹیسٹ کراچی سے کرائے جاتے ہیں اور ٹیسٹ کی رپورٹ آنے میں 4 سے 5 روز لگتے ہیں جو پریشانی کا سبب بن رہا ہے

جب یوٹیوب کی ہسٹری لسٹ بنی ہو مسئلہ

جب آپ وڈیو شیئرنگ کی سب سے بڑی سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ یوٹیوب سے اپنے گوگل اکاؤنٹ کے ذریعے ناتا جوڑے ہیں تو یہ سماجی ویب سائٹ ہر اس وڈیو کی ایک لسٹ بنانے کا عمل شروع کردیتی ہے جو آپ اس سائٹ پر اپنی موجودگی کے دوران دیکھتے ہیں۔
یوٹیوب کی جانب سے یہ لسٹ بنانے کے کئی مقاصد ہوتے ہیں، جن میں سے ایک اہم مقصد یہ ہے کہ اس سائٹ کو پتا ہو کہ اس کے یوزرز کس قسم اور نوعیت کی وڈیوز زیادہ شوق سے دیکھتے ہیں۔ اس طرح یوٹیوب آپ کے لیے آپ کی پسند کے مطابق وڈیوز تجویز کرتی ہے۔
اسی طرح اپنی دیکھی ہوئی گذشتہ وڈیوز کی فہرست دیکھ کر آپ کے لیے یہ آسان ہوجاتا ہے کہ اگر آپ کسی پسندیدہ وڈیو یا اس کا عنوان بھول چکے ہوں تو یوٹیوب سے ناتا جوڑتے ہی سامنے آنے والی ہسٹری میں آپ کو وہ وڈیو نظر آجائے اور آپ اسے دوبارہ دیکھ لیں۔
یہاں تک کہ جب آپ گوگل اکاؤنٹ کے ذریعے لاگ آن نہیں ہوتے تب بھی یوٹیوب ان کلپس کی ہسٹری بناتی اور آپ کے سامنے پیش کرتی ہے جو آپ اس سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر اپنے کمپیوٹر یا کسی اور ڈیوائس پر دیکھ چکے ہیں۔
بہت سے لوگ کسی بھی وجہ کی بنا پر نہیں چاہتے کہ یہ ان کی یوٹیوب پر دیکھی جانے والی وڈیوز اور کلپس کی ہسٹری بنے اور ان کے سامنے آئے، ایسی صورت میں اس مسئلے کو بہ آسانی حل کیا جاسکتا ہے۔
اس مقصد کے لیے آپ اپنی یوٹیوب واچ ہسٹری میں جاکر ’’پاز‘‘ (pause) بٹ پر کلک کرکے اپنی دیکھی ہوئی وڈیوز اور کلپس کی ہسٹری بننے کے عمل سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔
جب آپ pause کے بٹن کو ہِٹ کرتے ہیں تو یوٹیوب پر آپ نے جو وڈیوز دیکھی ہیں ان کے محفوظ کیے جانے اور ان کی ہسٹری بننے کا عمل رک جاتا ہے۔ اس طرح اگر آپ یوٹیوب پر اپنی کسی دیکھی ہوئی وڈیو یا کلپ کی تلاش کے لیے ڈیسکٹوپ براؤزر کے ذریعے ہسٹری کی مدد لینا چاہیں تو اس سائٹ پر موجود کسی بھی وڈیوز پیج کے نیچے دیے گئے ہسٹری بٹن پر کلک کردیں یا پیج کے اوپر بائیں کارنر پر موجود تین لائنوں والے مینیوآئکن پر کلک کریں اور ہسٹری کا آپشن منتخب کرلیں۔
اگر آپ ہسٹری میں شامل اور جمع کیے گئے تمام کلپس اور وڈیوز کو مکمل طور پر صاف کرنا چاہتے ہیں تو Clear All Watch History button پر کلک کریں، آپ کی ساری ہسٹری ختم ہوجائے گی۔ اسی طرح اگر آپ یوٹیوب پر اپنی دیکھی ہوئی سب وڈیوز کو ہسٹری سے نکال دینا نہیں چاہتے اور ان میں سے صرف کچھ وڈیوز ہی کو ہٹادینا چاہتے ہیں، تو اسکرین کی سیدھی طرف کلپس کی فہرست کے ساتھ دیے گئے “X” کے آپشن پر کلک کریں، آپ اپنا مطلوبہ مقصد پالیں گے۔
اس طرح یوٹیوب موبائل ایپلی کیشن استعمال کرتے ہوئے اس مقصد کے لیے اسکرین کے دائیں طرف اکاؤنٹ آئکن کو ٹیپ کریں اور اس کے بعد ہسٹری کا آپشن منتخب کرلیں۔

فیصل آباد میں انسانیت کی تذلیل، لاوارث لاش گدھا گاڑی پرپولیس چوکی منتقل

فیصل آباد: جڑانوالہ کے علاقے بچیانہ میں لاوارث شخص کی لاش کو گدھا گاڑی پر منتقل کرنے کا حکم دینے والا اے ایس آئی صابر معطل کردیا گیا۔
 فیصل آباد میں جڑانوالہ  کے علاقے بچیانہ میں نامعلوم شخص کی لاش ملی جس کی اطلاع  اہل علاقہ نے قریبی پولیس چوکی کو دی جس پر بچیانہ چوکی کے اے ایس آئی صابر نفری کے ہمراہ پہنچے اور لاش کو پولیس موبائل پر منتقل کرنے کے بجائے قریب سے گزرنے والی گدھا گاڑی کے مالک کو لاش چوکی پہنچانے کا حکم دیا۔ پولیس کے خوف سے اہل علاقہ نے لاش کو گدھا گاڑی پر لاد کر چوکی تک پہنچایا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی سی پی او افضال احمد نے چوکی انچارج بچیانہ اے ایس آئی صابر کو معطل کرکے لاش کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا۔ سی پی او افضال احمد کا کہنا ہے کہ واقعہ کے حوالے تفتیش جاری ہے اور معاملے میں لاپرواہی برتنے والے پولیس افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی جبکہ لاش کے ورثا کی تلاش بھی کی جارہی ہےجس کے بعد ہی پوسٹ مارٹم کیا جائے گا

متحدہ کے رکن قومی اسمبلی آصف حسنین مصطفیٰ کمال کے قافلے میں شامل

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے اہم رہنما اور رکن قومی اسمبلی  آصف حسنین نے پاک سرزمین پارٹی کے چیرمین مصطفیٰ کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس میں  پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔
ایم کیوایم کے سنیئر رہنما رشید گوڈیل اور آصف حسنین بھی اپنی قیادت کے رویئے سے دلبرداشتہ ہوچکے ہیں اور انہوں نے اپنے پرانے ساتھی مصطفیٰ کمال سے رابطہ کیا ہے تاہم سابق سٹی ناظم کے ہمراہ پریس کانفرنس میں رکن قومی اسمبلی آصف حسنین نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

مسئلہ کشمیرعالمی سطح پر اٹھانے پر بھارتی میڈیا چیخ اٹھا

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے دنیا کے اہم ممالک میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلیے 22 ارکان پارلیمنٹ کو خصوصی ایلچی مقرر کرنے کے اقدام پر بھارتی میڈیا چیخ اٹھا۔
بھارتی میڈیا نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کیلیے دنیا کے اہم ممالک میں 22 پارلیمنٹیرینز کو خصوصی نمائندہ نامزد کرنے کے وزیراعظم نواز شریف کے جرأت مندانہ اور تاریخی اقدام پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے اشتعال انگیز اور ملکی معاملات میں مداخلت قرار دے دیا، بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس نے اپنی شہ سرخی کے ساتھ خبر دی کہ ’’پاکستان نے کشمیر پر بھارت کو پریشان کیا‘‘۔
اخبار نے لکھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے مسئلہ کشمیر پر بھارت کو مزید تکلیف دیتے ہوئے ہفتے کو22پارلیمنٹیرینز کی بطور خصوصی نمائندے تقرری کی جنھیں مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلیے دنیا کے دارالحکومتوں میں بھیجا جائے گا، وزیراعظم نواز شریف نے واضح کیا کہ ہم اقوام متحدہ کو کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کا دیرینہ وعدہ یاد دلائیں گے، ٹائمز آف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ جس طرح بھارت مقبوضہ کشمیر میں تشدد اور بدامنی پر اکسانے پر پاکستان پر دباؤ بڑھائے ہوئے ہے۔
پاکستانی وزیراعظم نوازشریف نے اعلان کیا ہے کہ انھوں نے مختلف بین الاقوامی فورموں پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلیے22 ارکان پارلیمنٹ کو ذمے داری سونپی ہے، ایک اور بھارتی اخبار ’دی فرسٹ پوسٹ‘  نے لکھا کہ پاکستان کے اس اقدام کو اشتعال انگیزی کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے جو مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بھارتی سیاسی قیادت کے ساتھ ایک مسلسل کشمکش میں رہا ہے۔
بھارتی ٹی وی نیوز نے اپنی آن لائن سائٹ پر کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے مقبوضہ کشمیر کی خراب صورت حال سے فائدہ اٹھانے میں ناکامی پر 22 پارلیمنٹیرینز کو خصوصی نمائندوں کے طور نامزد کیا جو دنیا بھر میں کشمیر کاز کیلیے جدوجہد کریں گے، ایک اور بھارتی اخبار دی کیونٹ نے اپنی شہ سرخی میں بیان کیا کہ نواز شریف نے کشمیر میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرنے کیلیے دنیا بھر میں خصوصی نمائندے بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انڈیا ڈاٹ کام نے تحریر کیا کہ ایسے وقت میں جب مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں امن کیلیے کوشاں ہے پاکستانی وزیراعظم اس مسئلے کو عالمی فورم پر لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں، انڈیا ٹو ڈے نے بھی تحریر کیا کہ بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی کوشش کرتے ہوئے پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں اٹھانے کیلیے 22 پارلیمنٹیرینز کو نامزد کر دیا ہے۔


کیا جان سینا ریسلنگ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے ہیں؟

نیویارک: ریسلنگ کے رِنگ پر کئی سالوں تک راج کرنے والے نامور ریسلر جان سینا نے ریسلنگ سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے ٹی وی شو کی میزبانی کے لئے حامی بھر لی ہے۔
13 سال تک ڈبلیو ڈبلیو ای مقابلوں پر اپنی دھاک بٹھانے والے ریسلر جان سینا بھی ریسلنگ کی دنیا چھوڑ کر ہالی ووڈ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے ریسلر راک کے نقش قدم پر چلنے کے لئے تیار ہیں اور ان دنوں ایم دستاویزی فلم کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں۔ جان سینا آخری بار ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹ سمر سلم میں اے جے اسٹائلز کے مدمقابل آئے تھے اور اس مقابلے میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انہوں نے اپنے ہاتھ پر پہنا ہوا بینڈ اتار کر رنگ میں چھوڑ دیا تھا جس کے بعد سے آج تک وہ ریسلنگ کے رنگ میں دکھائی نہیں دیئے البتہ فلم کی شوٹنگ میں ضرور دکھائی دیئے۔
اطلاعات ہیں کہ جان سینا کو امریکی ٹی وی کے رئیلٹی شو ’’امریکن گرٹ‘‘ کی میزبانی کی آفر کی گئی ہے جسے انہوں نے خوش قسمتی کہہ کر قبول بھی کرلیا ہے۔ جان سینا اس پروگرام میں جج کے فرائض انجام دیں گے جس میں حصہ لینے والے امیدواروں کو فوجیوں والی ٹریننگاور فزیکل چیلنجز دیئے جائیں گے جب کہ اس حوالے سے جان سینا کا کہنا ہے کہ میں 2002 سے ڈبلیو ڈبلیو ای میں اہم کردار ادا کر رہا ہوں جو ایک طویل عرصہ ہے جب کہ اس عرصہ کے دوران میں نے آگے نکلنے کے لئے کسی اور کو موقع فراہم نہیں کیا اس لئے اب امید ہے کہ میں ٹی وی شو میں نئے ریسلر متعارف کراؤں گا۔

لاہور:  آؤٹ آف فارم محمد حفیظ ’’انجری‘‘ کے سبب انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے، بولنگ ایکشن کا بائیو مکینک ٹیسٹ بھی موخر ہونے کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق بولنگ ایکشن دوسری بار رپورٹ کیے جانے کے بعد محمد حفیظ پر ایک سال کی پابندی عائد کردی گئی تھی، انجریز کی وجہ سے انھیں بازو کا خم قانونی حد میں لانے کیلیے کام کرنے کا موقع نہ ملا، دوسری جانب بطور بیٹسمین ناقص فارم نے بھی ان کے کیریئر پر سوالیہ نشان لگا رکھا ہے، اب انجری نے انھیں انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر کر دیا، وہ پنڈلی میں تکلیف کی وجہ سے دوسرا میچ بھی نہیں کھیل سکے تھے، ٹیم مینجمنٹ نے حفیظ کی جگہ پیسر محمد عرفان کو طلب کر لیا ہے۔
قبل ازیں بورڈ نے محمد حفیظ کو آئی سی سی کی منظور شدہ بائیومکینک لیب میں باقاعدہ ٹیسٹ کیلیے تیار رہنے کی ہدایت کردی تھی،ان سے کہا گیا تھا کہ مزید تاخیر سے گریز کریں تاکہ ویسٹ انڈیز کیخلاف یواے ای میں آئندہ ماہ شروع شروع ہونے والی سیریز کے ٹوئنٹی20میچز سے قبل ہی ایکشن کلیئر کرایا جاسکے، مگر اب مزید تاخیر کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ 35سالہ محمد حفیظ کا شمار پاکستان کے سینئر کرکٹرز میں ہوتا ہے، انھیں 50ٹیسٹ،177ون ڈے اور 77ٹوئنٹی 20میچز میں ملک کی نمائندگی کا موقع مل چکا، اس سے قبل 2014میں بھی ان کا ایکشن مشکوک قرار پایا اور انھوں نے کلیئر ہونے کے بعد ہی بولنگ کا دوبارہ آغاز کیا تھا۔

عبدالستارایدھی پرفلم، کردارنصیر الدین شاہ ادا کرینگے

لاہور: فلم پروڈیوسر حامد سلمان عبدالستار ایدھی پر فلم بنائیں گے جس کا کردار نصیر الدین شاہ کرینگے۔ انھوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی مرحوم نے امن ، محبت ، انسانیت اور بھائی چارے کے ذریعے عالمی سطح پر ملک وقوم کا نام روشن کیا۔ یہ فلم ان کو خراج عقید ت پیش کرنے کی ایک کوشش ہے۔ انھوں نے بتایا کہ یہ فلم ’’آئی ایم ایدھی‘‘ کے نام سے بنائی جائیگی ۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کو ایسی ہی معیاری فلموں کی ضرورت ہے جس کے لیے ذریعے ہم اپنے ہیروز کو ٹریبوٹ دینے کیساتھ ایم ایشو کو پردہ اسکرین پر لاسکتے ہیں۔ فلم کی آمدن کا دس فیصد ایدھی فاونڈیشن کو دیا جائے گا، اس موقع پر ان کے ساتھ فلم کے رائٹر محمد عمر، ملک زاہد مصطفی، عطا شاہکار، اسد اللہ شاہ اورخدیجہ بھی موجود تھیں۔

3 ستمبر کو لاہور پہنچ کر نوازشریف سے کرپشن کا حساب لینا ہے

متحدہ قائد الطاف حسین کی متنازع تقریر کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی محب وطن پاکستانی اس قسم کی تقریر کا سوچ بھی نہیں سکتا، الطاف حسین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی بلوچستان اور کشمیر سے متعلق کی جانے والی تقریر سے بھی سے زیادہ زہریلی تقریرکی۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کہیں بھی جمہوریت کسی کو ملک کے خلاف اس طرح کی تقریر کی اجازت نہیں دی جاتی، الطاف حسین برطانوی شہری لہذا برطانیہ میں ہی ان کے خلاف ایکشن ہونا چاہیئے۔

حج کوٹے کی تقسیم پر وزارت مذہبی امور اور کمپنیوں میں اختلافات

راچی:  وزارت مذہبی امور اور حج کمپنیوں کے درمیان حج کوٹے کی تقسیم کے سلسلے میں فارمولا طے نہ ہوسکا، حج پالیسی تاخیر کا شکار ہو سکتی ہے، ن...