Saturday, 27 August 2016

ملتان میں ایک کروڑ سے زائد کی بینک ڈکیتی، ملزم فرار

ملتان: بہاولپور بائی پاس پر 10 ملزمان نجی بینک سے ایک کروڑ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔
 ملتان کے علاقے بہاولپور بائی پاس پر واقع نجی بینک میں ڈکیتی کے دوران ایک کروڑ روپے کی رقم لوٹ لی گئی۔
ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ نجی بینک میں 10 سے 12 ڈاکوؤں کی لوٹ مارکی اطلاع ملتے ہی سی پی او، آرپی او، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سمیت پولیس افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تاہم اس وقت تک ڈاکو فرار ہوچکے تھے۔
ایس پی کینٹ کے مطابق عینی شاہدین نے ابتدائی تفتیش میں بتایا ہے کہ لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کی تعداد 10 سے 12 تھی جن میں کچھ نقات پوش جب کہ بعض نے اپنا چہرہ نہیں چھپایا تھا۔ ڈاکوؤں نے پہلے سیکیورٹی گارڈز اور عملے کو یرغمال بنایا اور 5 سے 10 منٹ کے دوران ایک کروڑ سے زائد کی رقم لوٹی اور 2 گاڑیوں پر سوار ہو کر فرار ہوئے۔ ڈاکو جاتے ہوئے بینک میں تعینات گارڈز کا اسلحہ اور سی سی ٹی وی کیمرے بھی ساتھ لے گئے۔


No comments:

Post a Comment

حج کوٹے کی تقسیم پر وزارت مذہبی امور اور کمپنیوں میں اختلافات

راچی:  وزارت مذہبی امور اور حج کمپنیوں کے درمیان حج کوٹے کی تقسیم کے سلسلے میں فارمولا طے نہ ہوسکا، حج پالیسی تاخیر کا شکار ہو سکتی ہے، ن...