لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف پاناما لیکس کے معاملے پر احتساب
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن سے ملک تباہ ہو رہا ہے اور ہمارے وسائل تیزی سے ختم ہوتے جا رہے ہیں، پہلے دن سے اس موقف پر قائم ہوں کہ کرپشن کے خاتمے کا آغاز اوپر سے نیچے کی جانب ہونا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کے معاملے کو 6 ماہ ہو چکے ہیں لیکن وزیراعظم نے اب تک کوئی جواب نہیں دیا، نواز شریف پاناما لیکس کو لمبا کھینچ رہے ہیں تاکہ لوگ بھول جائیں لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔سے بچ نہیں سکتے اور 3 ستمبر کو عوام کا سمندر نکال کر دکھائیں گے۔

No comments:
Post a Comment