لاہور: قومی فضائی کمپنی کی لاجواب سروس پریمیئر کے مسافروں نے جہاز میں لوشن ، ٹشو پیپر اور دیگر چیزوں کو چرانے کے علاوہ طیارے کو گندگی سے بھردیا۔
یوم آزادی پر شروع ہونے والی قومی فضائی کمپنی کی خصوصی پریمیئر سروس میں استعمال ہونے والی ائیر بس 330 میں مسافروں کو جہاں جدید سہولیات فراہم کی جارہی ہیں وہیں سروس سے مستفید ہونے والے مسافر عملے کے رویئے کے معترف دکھائی دیتے ہیں لیکن لاہور سے لندن جانے والی پرواز میں مسافروں نے گندگی کے ڈھیر لگا کرعملے کو رویئے میں تبدیلی لانے پر مجبور کردیا ہے۔ لاہور سے لندن کے لئے پریمئیر سروس شروع کی گئی تو مسافروں نے طیارے میں موجود لوشن ، ٹشو پیپرز اور ڈسپوزیبل چیزیں چرانا شروع کردیں۔

No comments:
Post a Comment