کوئٹہ: کوئٹہ میں کانگو وائرس تیزی سے پھیلتا جارہا ہے اور مزید 2 مریضوں میں جان لیوا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔
کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں کانگو کے شبہ میں داخل دونوں مریضوں میں جان لیوا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، متاثرہ مریضوں میں سے ایک کا تعلق مستونگ جب کہ دوسرے کا کوئٹہ سے ہے۔ فوکل پرسن ڈاکٹر عباس کا کہنا ہے کہ کانگو وائرس کا ٹیسٹ کرنے والی پی سی آر مشین خراب ہے جس کے باعث مریضوں کے ٹیسٹ کراچی سے کرائے جاتے ہیں اور ٹیسٹ کی رپورٹ آنے میں 4 سے 5 روز لگتے ہیں جو پریشانی کا سبب بن رہا ہے

No comments:
Post a Comment