Saturday, 27 August 2016

مقبوضہ کشمیر میں 50 ویں روز بھی کرفیو، کٹھ پتلی وزیراعلیٰ کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی

سری نگر / دنئی دلی: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے نافذ کرفیو 50 ویں روز بھی نافذ ہے جب کہ نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک پولیس اہلکار کو ہلاک کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز کی جانب سے وادی میں مسلسل 50 ویں روز بھی کرفیو نافذ ہے جس کی وجہ سے ریاست میں غذائی اشیاء اور ادویات کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔ ادھر مقبوضہ کشمیر میں ضلع پلوامہ کے علاقے کوئل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پولیس اہلکار کو ہلاک کردیا جس کے بعد بھارتی فورسز کی بڑی تعداد نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کے بہانے گھروں کی تلاشی شروع کر دی ہے۔



No comments:

Post a Comment

حج کوٹے کی تقسیم پر وزارت مذہبی امور اور کمپنیوں میں اختلافات

راچی:  وزارت مذہبی امور اور حج کمپنیوں کے درمیان حج کوٹے کی تقسیم کے سلسلے میں فارمولا طے نہ ہوسکا، حج پالیسی تاخیر کا شکار ہو سکتی ہے، ن...