سری نگر: چیرمین آل پارٹیز حریت کانفرنس سید علی گیلانی نے مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی پرشدید تنقید کرتےہوئے کہا ہے کہ انہوں نے جنت نظیر وادی کو جہنم میں تبدیل کرکے رکھ دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس کےسربراہ سید علی گیلانی نے اپنے ایک بیان میں محبوبہ مفتی کو بیٹی سمجھ کر امن قائم کرنے میں مدد دینے کی اپیل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ محبوبہ مفتی کے ساتھ ہمارے ایک ہی نہیں بلکہ تین رشتے ہیں، انسانی، قومی اور مذہبی رشتہ، لیکن وہ کشمیریوں سے یہ تمام رشتے نبھانے میں ناکام ہوگئی ہیں۔

No comments:
Post a Comment