Friday, 26 August 2016

لیاقت آباد سے ایم کیوایم لندن سیکریٹریٹ کے 3 دہشتگرد گرفتار، ترجمان رینجرز

کراچی: رینجرز نے لیاقت آباد میں کارروائی کے دوران ایم کیو ایم لندن سیکٹریٹ کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا جن کی شناخت ریحان عرف چکنا، زبیر عرف اچھو اور جاوید کے نام سے ہوئی ہے جب کہ ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم لندن سیکٹریٹ سے ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں اور ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جس میں 4عدد 303 بور رائفل سمیت 22 ایس ایم جیز شامل ہیں۔

No comments:

Post a Comment

حج کوٹے کی تقسیم پر وزارت مذہبی امور اور کمپنیوں میں اختلافات

راچی:  وزارت مذہبی امور اور حج کمپنیوں کے درمیان حج کوٹے کی تقسیم کے سلسلے میں فارمولا طے نہ ہوسکا، حج پالیسی تاخیر کا شکار ہو سکتی ہے، ن...