لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں آج یوم دفاع منایاجارہاہے اس موقع پرایک رپورٹ کے مطابق خطے میں بیلسٹک اور کروز میزائل کی مکمل رینج نے پاکستان کو دشمن کے دفاع پر واضح بر تری حاصل کرلی ۔پاک سرزمین کےکسی بھی دشمن نےجارحیت کا ارتکاب کرے گا تو سو بار پہلے سوچے گا ۔پاکستان کے پاس مختلف رینج میں بہت ہی جدید ٹیکنالوجی ہے جوکہ بھارت کے پاس بھی نہیں ہے کیونکہ بھارتی میزائلوں کی رینج کے دعوے توبہت زیادہ ہیں لیکن عملی طورپرایسانہیں جس کااظہارکئ ممالک بھی کرچکے ہیں جبکہ پاکستان کی میزائل رینج میں حتف ون 70 کلو میٹر، حتف ٹو (ابدالی) 180 کلو میٹر، حتف تھری (غزنوی) 320 کلو میٹر، حتف فور (شاہین ون) ساڑھے 700، حتف فائیو (غوری ون) 1500 کلو میٹر، حتف فائیو اے (غوری) 2 ہزار کلو میڑ ، حتف سکس (شاہین ٹو) 2 ہزار، شاہین تھری 2 ہزار 700 کلو میٹر تک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے ۔فضا سے زمین پر مار کرنے والے حتف آٹھ (رعد) میزائل 350 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے ۔ رعد میزائل کروز ٹیکنالوجی کا حامل سب سونک میزائل ہے ۔ پاکستان میزائل ٹیکنالوجی میں سب سے اہم نصر میزائل ہے ۔ ملٹی ٹیوب لانچر کے ذریعے ایک وقت میں متعدد میزائل داغے جا سکتے ہیں ۔ پاکستان کی میزائل ٹیکنالوجی کی وجہ سے دشمن ممالک براہ راست جنگ کی ہمت بھی نہیں کرسکتا۔
Tuesday, 6 September 2016
بھارت کے پاس پاکستان کے آگے گھٹنے ٹیکنے کے سوا کوئی راستہ نہیں!! ’را‘ کے سابق سربراہ کے اعتراف نے تہلکہ مچا دیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے سابق سربراہ نے آخر کار اعتراف کر ہی لیا۔ تفصیل کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی راء کے سابق سربراہ اے ایس دولت نے جرمنی کے نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بہت خراب طریقے سے حکمت عملی بنا رہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں حالات 2008 سے بھی زیادہ خراب ہیں۔ را کے سابق چیف اے ایس دولت نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے بھارت کے پاس پاکستان سے مذاکرات کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔ بلوچستان میں بھارتی مداخلت پر اے ایس دولت نے کہا کہ بھارتی حکومت بلوچستان کے مسئلے کے حوالے سے جو چاہے کر سکتی ہے لیکن اس سے کشمیر کا بحران حل نہیں ہوگا، البتہ اس بات کو تقویت ملے گی کہ بھارت بلوچستان میں مداخلت کر رہا ہے۔اے ایس دولت نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو مذاکرات کیلئے گھٹنے ٹیکنا ہوں گے ۔
لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی گولہ باری سے 3 مکان تباہ
راولا کوٹ: لائن آف کنٹرل پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے آزاد کشمیر میں 3 مکانات تباہ ہوگئے۔
آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے نیزہ پیر سیکٹر پر بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی۔ بھارتی فوج کی جانب سے داغے گئے گولے شہری آباد پر بھی گرے جس کے نتیجے میں 3 مکان تباہ ہوگئے تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔ دوسری جانب پاک فوج نے بھی بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا۔
کون سی جمہوریت اور کون سا آئین ملک میں بادشاہت ہے، خورشید شاہ
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ کون سی جمہوریت اور کون سا آئین، ملک میں بادشاہت ہے جہاں غریب کی کہانی کوئی نہیں بتاتا اور حکومت کوصرف ووٹ لیتے ہوئے عوامی ایشو یاد ہوتے ہیں۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ آج ہم بھارت کی شکست کا دن منارہے ہیں ہمیں سوچنا ہوگا کہ 6 برس بعد ہمارے ساتھ کیا ہوا تھا، ہم تاریخ سے کچھ نہیں سیکھتے، ہمیں اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرنا ہو گی، ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ ملک کو کمرشل ریاست بنانا ہے یا فلاحی، ملک میں بادشاہت ہے،غریب کی کہانی کوئی نہیں بتاتا، ہم کس پارلیمنٹ، کون سی جمہوریت اور کس آئین کی بات کر رہے ہیں ، حکومت کوصرف ووٹ لیتے ہوئے عوامی ایشو یاد ہوتے ہیں، ووٹ لینے کے لیے تو پاؤں پر بھی ہاتھ رکھتے ہیں لیکن ایوان میں آکر عوام کے مسائل بھول جاتےہیں۔ آئی جی موٹروے کے دفتر کے سامنے ملازم نے خودکشی کی۔ کیا وزیراعظم نےاس خود کشی کے بارے میں کچھ پوچھا۔
قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی پیٹرولیم مصنوعات پر اتنا سیلز ٹیکس نہیں لگا جتنا موجودہ حکومت نے عائد کر رکھا ہے۔ اپنے ریونیو کو بڑھانے کے لیے عوام پر بوجھ ڈالا جارہا ہے، بین الاقوامی ریلیف عوام کاحق بنتا ہے لیکن اسے اپنے خزانے میں ڈال دیا جاتا ہے۔ ڈیزل کی اصل قیمت 36 روپے ہے لیکن اسے 74 روپے میں بیچا جا رہا ہے۔ ہماری حکومت میں اسی ٹیکس کو گزشتہ قائد حزب اختلاف جگا ٹیکس کہتے تھے۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرکے 10 لاکھ ڈالرعوام کی جیب سے نکال لئے اور آمدنی بڑھانے کی حکومت نے ناکام کوشش کی، اگر عوام کو 4 روپے فی لیٹر کا ریلیف دیتے دیتے تو اچھا ہوتا، غریب کا پیٹ چاک کرکےاپنے اہداف پورے نہ کریں، لاہور میں جیل روڈ تو خوبصورت بنائی گئی لیکن جناح اسپتال میں ضروری آلات تک نہیں، جناح اسپتال کے باہر لوگ زمین پر سو رہے ہیں، حکومت غریبوں کی بے بسی پر اورنج ٹرین چلا رہی ہے۔
بی آر بی نہر اور اُس کی تاریخ
آم کے گھنے درخت تلے، بی آر بی نہر کنارے بنائے گئے ٹیوب ویل کے پانی سے قربانی کے بیل کو نہلاتے ہوئے ہماری ملاقات ہوئی نور محمد سے۔ اپنی دنیا میں مگن، ماتھے پر پسینے کے بہتے ہوئے قطرے چمکتی چاندنی کی صورت ان کے چہرے کو جگمگا رہے تھے۔
میں ستمبر 1965ء کی جنگ کی عینی شاہد کی تلاش میں اپنے دوست اسد کے ہمراہ بی آر بی کے کنارے بسے ان کے گاؤں واہگڑی آیا تھا۔ مجھے یہاں کسی بزرگ سے ملنا تھا۔ موٹر بائیک سے اترتے ہی نور محمد پر نظر پڑی۔ سلام کیا، اپنے آنے کا مقصد بیان کیا تو نور محمد فوراً بولے، پتر اے گلاں بمبی کنارے نئیں ہوندیاں (بیٹا! یہ باتیں نہر کنارے نہیں ہو سکتیں)۔ بس پھر ان کی دعوت پر نہر سے کچھ فاصلے پر موجود آم کے درخت کے نیچے چبوترے پر بیٹھ گئے۔ ستمبر 1965ء کا تذکرہ چھڑا تو ایک نگاہ آسمان کی طرف اٹھا کر دیکھا اور گویا ہوئے،
وہ اس وقت 25 برس کے تھے جب ہندوستان نے پاکستان کی سرحدوں پر حملے کی جسارت کی۔ انہیں اچھی طرح یاد ہے کہ آسمان سے آگ کے شعلے بلند ہو رہے تھے، ہندوستانی ٹینکوں کی آوازیں آج بھی ان کے کانوں میں گونج رہی ہیں۔ لازوال جدوجہد اور جذبہ تھا۔
سچ پوچھیں تو میں نے 65ء کی جنگ کے جتنے بھی واقعات کتابوں میں پڑھے تھے یا بزرگوں کی زبانی سنے تھے ان میں پاک فوج کے جوانوں کے جذبہ ایمانی اور بہادری کے ساتھ ساتھ بی آر بی نہر کی داستانیں بھی تھیں۔ انہی داستانوں کو سننے کے لئے میں اس نہر کے کنارے پہنچا تھا۔ نور محمد جب جنگ کے واقعات بیان کر رہے تھے تو میرا بار بار دھیان بی آر بی کی جانب جاتا، بالاخر میں نے ان سے کہہ بھی ڈالا کہ کچھ تذکرہ اس نہر کا بھی کر دیں اور مجھے اس کے بارے میں بتائیں۔
نور محمد کے مطابق دیپالپور نہر جو کہ حسین والا ہیڈ ورکس فیروز پورسے دریائے ستلج کے دائیں جانب سے نکلتی تھی جس کا ہیڈ تو بھارت میں تھا مگر ساری نہر پاکستان کے اندر سے بہہ رہی تھی۔ جب پاکستان بنا تو بھارت نے دریائے راوی کا پانی مادھو پور ڈیم بنا کر روک لیا۔ 14 مئی 1948ء کو ہندوستان سے معاہدے کے بعد پاکستان نے مرالہ کے قریب سے دریائے چناب میں ایک نہر تعمیر کی جو سدھنوالی گائوں کے قریب دریائے روای میں ملتی ہے۔ یہ نہر دریائے روای کے نیچے سے بہتی ہے اور بیئیاں گاؤں کے قریب دیپالپور نہر میں مل جاتی ہے۔ اس کی تکمیل 1958ء کو ہوئی، اس لنک نہر بی آر بی ڈی کا اصل اور مکمل نام ’بمبانوالا راوی بیدیاں دیپالپور‘ نہر ہے۔ اس بی آر بی نہر سے لاہور کی نہر کو بھی پانی فراہم کیا گیا۔ گویا راوی کے کنارے آباد لاہور شہر کی اس نہر میں راوی کے بجائے چناب کا پانی دوڑتا ہے۔
بیس بال ویسٹ ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی
لاہور:
بیس بال فیڈریشن آف ایشیا نے 13ویں ویسٹ ایشیا کپ2017 کی میزبانی پا کستان کو سونپ دی، ٹورنامنٹ میں میزبان پاکستان سمیت افغانستان، بھارت، ایران، نیپال اور سری لنکا کی ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی، ایشیائی ایونٹ لاہور یا اسلام آباد میں سے کسی ایک شہر میں کرایا جائے گا، پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید خاور شاہ کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے کامیاب انعقاد سے نہ صرف دنیا بھر کو مثبت پیٖغام جائے گا بلکہ ہم اپنی رینکنگ میں بھی مزید بہتری لانے کی کوشش کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ویسٹ ایشیا کپ2017 کی میزبانی کرے گا، اس حوالے سے بیس بال فیڈریشن آف ایشیا کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس گذشتہ روز صدر ٹام پینگ کی صدارت میں تائیوان میں ہوا جس میں پاکستان بیس بال فیڈریشن کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سید فخر شاہ نے بھی شرکت کی ، اجلاس میں سید فخر شاہ نے شرکا کو بتایا کہ ماضی میں متعدد بار پاکستان انٹرنیشنل ایونٹس کا کامیاب انعقاد کروا چکا ہے، ہم آئندہ برس شیڈول ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کی ایک بار پھر میزبانی کرنا چاہتے ہیں، شرکا نے پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے یہاں ویسٹ ایشیا کپ کرانے کی منظوری دے دی، یاد رہے کہ پاکستان بیس بال فیڈریشن اب تک 5 بار ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کی میزبانی کرچکا ہے۔
ادھر پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید خاور شاہ کا کہنا ہے کہ ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے پاکستان میں انعقاد کے فیصلے کے بارے میں ہمیں باضابطہ اطلاع مل گئی، ٹورنامنٹ میں افغانستان، بھارت، ایران، نیپال، سری لنکا اور پاکستان کی بیس بال ٹیمیں شرکت کریں گی، ’’ایکسپریس‘‘ سے بات چیت میں سید خاور شاہ نے کہا کہ سانحہ لبرٹی کے بعد ہم نہ صرف اسلام آباد بلکہ لاہور میں بھی متعدد بار انٹرنیشنل ایونٹس کروا کر پوری دنیا کو بتا چکے ہیں کہ پاکستان کھیلوں کے حوالے سے محفوظ ملک ہے۔
2012 میں سارک کپ میں شرکت کے لیے دیگر ٹیموں کے ساتھ سری لنکا کی ٹیم بھی لاہور آئی تو ہم آئی لینڈرز کو اس جگہ پر لے کر گئے جہاں پر سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملہ ہوا تھا، اس موقع پر سری لنکن بیس بال کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کے حوالے سے ہمارے خدشات بالکل غلط ثابت ہوئے اور وہ خود کو مکمل طور پر محفوظ سمجھتے ہیں، ایک بار پھر افغانستان، بھارت، ایران اور نیپال کے ساتھ سری لنکا کی ٹیم ہماری مہمان بنے گی، ہم غیر ملکی ٹیموں کی حفاظت کیلیے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت پاکستانی ٹیم ایشیائی22ملکوں میں سے پانچویں نمبر پر ہے، جاپان پہلے، چائینز تائپے دوسرے، کوریا تیسرے اور چین چوتھے نمبر پر ہے، ہماری کوشش ہو گی کہ اپنی رینکنگ کو مزید بہتر بناتے ہوئے کم از کم چوتھی پوزیشن پر قبضہ جمایا جائے، اس ضمن میں ویسٹ ایشیا کپ ہمارے لیے معاون ثابت ہوگا،صدر فیڈریشن نے کہا کہ ہم ویسٹ ایشیا کپ کا انعقاد لاہور یا اسلام آباد میں کرانا چاہتے ہیں تاہم حتمی فیصلہ فیڈریشن کے ایگزیکٹیو بورڈ میں باہمی مشاورت سے کیا جائے گا۔
’’1965 کی یاد تازہ ہو گئی‘‘ بھارتی فوج کو بارڈر پر حرکت مہنگی پڑ گئی پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیدیا!!
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت یوم دفاع پاکستان پر بھی اپنی شر انگیزیوں سے باز نہ آیا۔ تفصیل کے مطابق بھارت نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ شروع کر دی۔ پاکستان کے منہ توڑ جواب نے بھارت بندوقوں کو خاموش کروا دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق رات کو ہونے والی اس فائرنگ کا تبادلہ صبح تقریبا 10بجے تک جاری رہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا گیا جس پر بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئیں۔واضح رہے کہ بھارت اس سے قبل بھی پاکستان کیخلاف بوکھلاہٹ میں سیز فائر کی خلاف ورزی کرتا رہا ہے۔ پاکستان کے یوم دفاع کے موقع پر بھارتی جارحیت کے جواب میں پاک فوج کے دبنگ اقدام نے 1965 کی یاد تازہ کر دی ہے۔
مصباح الحق اور اظہر علی کے بعد سرفراز کا نمبر بھی آگیا
مانچسٹر (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور انگلینڈ کے مابین واحد ٹی ٹوئنٹی (کل)بدھ کو مانچسٹر اولڈ ٹریفورڈکر کٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،پاکستانی ٹیم کی قیادت وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کریں گے ، ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں انگلش کر کٹ ٹیم کو گرین شرٹس پرواضح برتری حاصل ہے،دونوں ٹیموں کے مابین ابھی تک13ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں انگلینڈ نے9،پاکستان نے 3اور ایک میچ ٹائی ہوا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں موسم گرما میں آخری مرتبہ (کل)بدھ کو اولڈ ٹریفورڈ میں مدمقابل ہوں گی۔ آخری ون ڈے جیتنے کے بعد شاہینوں کی اڑان اونچی ہے۔ وکٹ کیپر سرفرازاحمد پہلی مرتبہ ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان کی قیادت کریں گے۔ مڈل آرڈر بیٹسمین اوئن مورگن میزبان ٹیم کی کمان سنبھالیں گے۔ ورلڈ ٹی ٹوینٹی کی فائنلسٹ مورگن الیون آئی سی سی رینکنک میں پانچویں اور پاکستان ساتویں پوزیشن پر ہے۔
ریکارڈ بک پر نظر ڈالی جائے تو انگلینڈ کا پلڑا بھاری ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مختصر فارمیٹ کے تیرہ میچز میں انگلینڈ دس اور پاکستان تین میں فاتح رہا۔ گزشتہ برس نومبر میں انگلینڈ نے قومی شاہینوں کو ٹی ٹوینٹی سیریز میں تین صفر سے کلین سویپ کیا تھا۔ پاکستانی 13رکنی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کرینگے۔ دیگر کھلاڑیوں میں خالد لطیف اور شرجیل خان اوپننگ بلے باز شعیب ملک، محمد رضوان، بابر اعظم مڈل آرڈر محمد نواز، عماد وسیم، سہیل تنویر اور عماد بٹ بطور آل راونڈر شامل کئے گئے ہیں۔ محمد عامر، وہاب ریاض اور محمد عرفان پیس اٹیک کو سنبھالیں گے۔ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں انگلش کر کٹ ٹیم کو گرین شرٹس پرواضح برتری حاصل ہے ۔
3 طاقتور ممالک نے نیو کلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت پر پاکستان کی حمایت کا اعلان کر دیا، بھارت کی نیندیں حرام ہو گئیں
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ بیلاروس اورکازکستان نے نیوکلیئر سپلائرز گروپ (این ایس جی) کی رکنیت کے لیے پاکستان کو اپنی حمایت کا یقین دلایا ہیجبکہ پاکستان نے بیلجیئم پر زور دیا ہے کہ این ایس جی کی رکنیت کیلئے درخواستوں پر غور کے دوران بلا امتیاز غور کیا جائے کیونکہ اس معاملہ سے سے جنوبی ایشیا میں تزویراتی استحکام اور جوہری عدم پھیلاو? کے عالمی رجیم کے مستقبل پر اثرات مرتب ہوں گے۔دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کے خارجہ امور کے لئے معاون خصوصی سید طارق فاطمی نے وزیراعظم کے خصوصی مندوب کی حیثیت سے گزشتہ روز برسلز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بیلجیئم کی قیادت سے ملاقاتیں کیں جن میں نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ ڈیڈیئر رینڈرز اور سیکرٹری جنرل وزارت خارجہ ڈیرک ایچٹن شامل تھے۔
دوطرفہ امور کے علاوہ انہوں نے نیوکلیئر سپلائر گروپ کی رکنیت کے لئے پاکستان کی درخواست کے حوالے سے بھی بات کی اور بیلجیئم کی حمایت طلب کی۔ انہوں نے بیلجیئم کی قیادت کو کشمیر کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔ خارجہ امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا ہے کہ بیلاروس اور قازقستان نے نیو کلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کے لئے پاکستان کو اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔ بیلاروس اور قازقستانکی نیو کلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت پر حمایت سے بھارت کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں۔
Monday, 5 September 2016
دنیا کے کچھ عجیب و غریب مگرمہنگے ترین موبائل فونز جن کے بارے میں آپ نہیں جانتے ہونگے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا میں ٹیکنالوجی کی ریس نے نئے سے نئے اور جدید ترین شاہکا رمتعارف کرائے ہیں ان میں سر فہرست اور تواتر کے ساتھ آنے والی چیز میں موبائل فون سرفہرست ہے ۔سام سنگ اور ایپل کے فلیگ شپ اسمارٹ فونز کو دنیا میں سب سے مہنگا مانا جاتا ہے جو ہوتے بھی زبردست ہیں مگر وہ آپ کے ساتھ ساتھ دیگر لاکھوں یا کروڑوں افراد کے پاس ہوسکتے ہیں۔ تاہم اگر آپ زیادہ دولتمند ہیں تو ہوسکتا ہے کہ آپ ایسا فون خریدنا چاہیں جو کسی اور کے پاس نہ ہو یا بہت کم افراد ہی اس کے مالک ہوں۔ ویسے یقین کریں یا نہ کریں مگر دنیا کی چند غیر معروف کمپنیوں کے اسمارٹ فونز اتنے مہنگے ہیں کہ عام افراد تو انہیں خریدنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ موبیادو گرینڈ ٹچ سنگ مرمر سے بنا ہوا یہ اسمارٹ فون بہت زیادہ بھاری ہوتا ہے مگر یہی اس کی انفرادیت ہے جو مختلف رنگوں میں دستیاب ہے اور اس کی قیمت 3100 ڈالرز (تین لاکھ 24 ہزار پاکستانی روپے) ہے۔ لیمبورگنی ٹونینو 88 ٹایوری ٹونینو 88 نامی یہ موبائل، کار ساز کمپنی لیمبورگنی کا تیار کردہ ہے جس کی کیسنگ اسٹیل اور چمڑے سے تیار کی گئی ہے تاہم فیچرز کے لحاظ سے یہ زیادہ بہتر نہیں، لیکن اس کی قیمت کافی خاص ہے جو 5250 ڈالرز (ساڑھے 5 لاکھ پاکستانی روپوں سے زائد) ہے۔
گریسسو ریگل گولڈ اس فون کو 18 قیراط کے ہیروں کے ساتھ تیار کیا گیا ہے اور اس کی قیمت بھی 6 ہزار ڈالرز (6 لاکھ 28 ہزار پاکستانی روپے) ہے۔ سرن سولارن کرسٹل وائٹ کاربون ڈی ایل سی اس کی تیاری سفید چمڑے کے ساتھ ساتھ سیاہ ہیروں کے ساتھ کی گئی ہے اور اسے بنانے والی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا محفوظ ترین فون ہے جس کا ڈیٹا چرانا ممکن نہیں اور اس کی قیمت 15900 ڈالرز (ساڑھے سولہ لاکھ پاکستانی روپوں سے زائد) ہے۔ ویرتو نیو سگنیچر ویرتو فونز خاص فیچرز کے ساتھ آتے ہیں مگر اس کی قیمت سب سے زیادہ خاص ہے جو 19800 ڈالرز (20 لاکھ 74 ہزار پاکستانی روپوں سے زائد) ہے۔ گولڈ وش ایسکلیپس ہیروں اور مگر مچھ کی کھال سے مزئین یہ اسمارٹ فون 36655 ڈالرز (38 لاکھ 41 ہزار پاکستانی روپوں سے زائد) کا ہے، تاہم اس کا ہیروں کے بغیر ماڈل 7 ہزار ڈالرز میں لیا جاسکتا ہے۔
b
دنیا کا محفوظ ترین ملک کون سا ہے؟ ایسا نام سامنے آگیا کہ آپ چونکے بغیر رہ نہیں پائیں گے
نیویارک(این این آئی) دنیا کے محفوظ ترین ملکوں کی نئی فہرست جاری کری گئی ہے جس کے مطابق دنیا بھرکے 171ممالک میں مالٹا کا پہلا ،مصر کادوسراسعودی عرب کا تیسرانمبر ہے جبکہ امریکا 116ویں نمبر پر ہے ،امریکی نیوز ویب سائٹ ’’ٹیک پارٹ‘‘ کے مطابق محققین نے دنیا کے 171 ریاستوں میں قدرتی آفات کا تجزیہ کرنے کے بعد یہ مطالعہ جاری کیا ہے۔ منصوبے کے ڈائریکٹر پیٹر میوک کا کہنا تھا کہ مطالعے میں ماحول اور قدرتی اور انسانی زاویوں سے متعلق تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ان میں انفرا اسٹرکچر، شہریوں کو فراہم کی جانے والی سکیورٹی اور کسی خاص آفت کا سامنا کرنے کی صورت میں تیزی کے ساتھ امداد کی تقسیم کی قدرت شامل ہیں۔قوام متحدہ کے انسٹییوٹ فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیومن سیکیورٹی کی اس فہرست میں دنیا کا محفوظ ترین ملک مالٹا کو قرار دیا گیا ہے، اس فہرست میں قطر دوسرے اور سعودی عرب تیسرے نمبر پر ہے۔اقوام متحدہ کے ادارے کی فہرست میں لائبریا کو 56ویں، زمبیا کو 66ویں اور وسطی افریقہ کو 71ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔امریکہ محفوظ ممالک کی فہرست میں 116ویں نمبر پر ہے۔یونیورسٹی رپورٹ کے مطابق ونواتو،ٹونگا،فلپائن،گوئٹے مالااوربنگلادیش خطرناک ممالک میں شامل ہیں۔خطرناک ترین پندرہ ممالک میں سے تیرہ براعظم افریقہ میں واقع ہیں، اس ممالک میں قدرتی آفات بعد بحالی کے اقدامات کی شرح بھی انتہائی کم ہے۔سیلابوں زد میں رہنے والے آسٹریلیااور زلزلوں کے مرکز جاپان کوکو اس فہرست میں مشترکہ طور پر ایک سواکیس واں نمبر ملاہے۔
پاکستان کی ترقی میں بس یہی لوگ سب سے بڑی رکاوٹ ہیں ۔۔۔ بڑی آواز بلند ہو گئی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ماہرین معاشیات نے کہا ہے کہ بااثرطقبہ معاشی بہتری میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے،سیاستدانوں اور پارلیمنٹرینز نے معیشت کیخلاف گٹھ جوڑ بنا رکھا ہے ، 2008کے معاشی چیلنجز آج بھی برقرار ہیں حکومتی قرضے 3سال میں 6120ارب تک پہنچ گئے ہیں ، اسٹیٹ بینک حکومتی ترجمان نہ بنے بلکہ پابندی لگائے ، سالانہ 8ارب کی ٹیکس چوری کو روکنا ہوگا پیدا ہونے والا ہر بچہ ایک لاکھ سے زائد کا مقروض، نوجوانوں کا مایوس ہوکر نوکری تلاش نہ کرنا خطرناک ہے ، زرمبادلہ کے ذخائر معیشت نہیں معیشت کا انحصار زراعت پر مگر زرعی پانی اور بجلی کی قلت ہے ،معیشت ٹریڈ اکانومی بن گئی ہے۔ان خیالات کا اظہارسابق وفاقی وزیر ڈاکٹر اشفاق حسن،ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی ، فرید احمد خان،سہیل وجاہت خان،دفاعی تجزیہ کاراکرام سہگل اور دیگرنے سی ای او کلب پاکستان کے تحت پاکستانی معیشت کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے مقامی ہوٹل میں سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سابق مشیرخزانہ ڈاکٹر اشفاق حسن خان نے کہاکہ ملکی معیشت اسی مقام پر کھڑی ہے جہاں 2008 میں تھی،معیشت کو درپیش چیلنجز جو اس وقت تھے آج بھی جوں کے توں ہیں،معیشت کو بہتر کرنے کیلئے طویل المدتی پالیسیاں بنانے اور ان پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے ،بدقسمتی سے ملک میں بے روزگاری کی شرح بہت زیادہ ہے ،بے روزگاری کی وجہ سے یونی ورسٹیوں کے گریجویٹ ٹارگٹ کلرز بن رہے ہیں،15 سے 24 سال کی عمر کے لڑکوں نے مایوس ہوکر نوکریوں کی تلاش چھوڑ دی ہے جو انتہائی خطرناک بات ہے ،حکومت کے ساتھ پرائیویٹ شعبہ بھی ملازمتوں کے مواقع پیدا نہیں کررہاہے ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان میں صرف اعداد وشمار کا گورکھ دھندہ ہے ،جو چیز ٹھیک نہیں ہوتی اسکی تعریف ڈیفینیشن تبدیل کردی جاتی ہے ۔انہوں نے گورنر اسٹیٹ بینک کو حکومتی ترجمان قراردیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا،گورنراسٹیٹ بینک حکومت کے منفی اقدامات کو سپورٹ کر رہے ہیں انہیں حکومتی ترجمان نہیں بننا چاہیے ،ان کا نیوٹرل نقطہ نظر ہوتا ہے ۔ڈاکٹرشاہدحسن خان نے کہاکہ ہمارے ملک کے سیاست دان پیسے خرچ کر کے ایوانوں میں آتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ خزانہ بھرنے کی جگہ خالی کرنے پر زور دیتے ہیں۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ماہرمعیشت ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی نے کہاکہ پچھلے 3 سال میں معاشی اہداف حاصل نہیں کیے جاسکے ،ملک کی 79 فیصد ترسیلات زر صرف 3ممالک سے آتی ہیں جو پریشان کن بات ہے ،3 برسوں میں حکومتی قرضے 6120ارب روپے تک جا پہنچے ہیں۔ حکومت کہتی ہے کہ زرمبادلہ ذخائر میں 12 ارب ڈالر کااضافہ ہوا ہے مگر دوسری جانب غیرملکی قرضہ جات میں بھی 12 ارب ڈالر بڑھ گئے ہیں ،بدقسمتی سے پاکستانی سیاستدانوں اور پارلیمنٹیرینز نے معیشت کے خلاف گٹھ جوڑ بنا رکھا ہے ،یہاں صرف پاناما اسکینڈل کی بات کی جاتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اسٹیٹ بینک حکومتی قرضوں پر پابندی عائد کرے جبکہ سالانہ 8 ہزار ارب روپے کی ٹیکس چوری کو روکنا ہوگا، معیشت کی بہتری میں سب سے بڑی رکاوٹ طاقتور طبقہ ہے ۔۔دفاعی تجزیہ نگاراکرام سہگل نے کہاکہ پاکستانی معیشت مستحکم ہے اور مستقبل میں بھی مستحکم رہے گی۔
انہوں نے سوال کیاکہ کیا پاکستانی اسٹاک ایکسیچیجز کے تمام اعدادوشمار غلط ہیں؟۔سی ای او ایچ بی ایل ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی فرید احمد خان نے اپنے خطاب میں کہاکہ معیشت کا اندازہ صرف زرمبادلہ ذخائر، اسٹاک مارکیٹس میں تیزی اور گروتھ ریٹ سے ہی نہیں لگانا چاہیے ہم دیگر عوامل کو نظر انداز کرتے ہیں،ہمارے ملک میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری نہ ہونے کے برابر ہے ،حکومتی قرضوں کی شرح بہت زیادہ ہے ،ان عوامل کی وجہ سے معیشت ٹریڈنگ اکانومی بن کررہ گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ غریب طبقہ مایوس ہے ،مہنگائی عروج پر ہے ۔سابق وفاقی وزیر اور ماہر معیشت سہیل وجاہت خان نے کہاکہ ہماری آمدن کم اور اخراجات بڑھتے جارہے ہیں،ملکی معیشت کا انحصار زراعت پر ہے مگر زرعی پانی اور بجلی کی قلت کی وجہ سے زراعت کا شعبہ شدید متاثر ہے ۔قبل ازیں سی ای او کلب پاکستان کے چیئرمین اعجاز ناصر نے مہمانوں کو خوش آمدیدکیااورکہاکہ اگلے 3 سال معیشت کی بہتری کیلئے اہم ہیں،اس موقع پراسپیکرز نے شرکا کے سوالوں کے جوابات بھی دیے ۔
آئی سی سی کی تازہ ترین ون ڈے ٹیم رینکنگ ۔۔۔ پاکستان کے سر پر افغانستان کا خطرہ منڈلانے لگا
لاہور(این این آئی)پاکستان اورانگلینڈکی ٹیموں کے مابین کھیلی گئی 5ون ڈے میچوں کی سیریزانگلینڈنے4-1سے جیت لی لیکن اس سیریزکے اختتام پردونوں ٹیموں کی رینکنگ پرکوئی اثرنہیں ہوا ،قومی کرکٹ ٹیم کی نویں اورانگلینڈکی پانچویں پوزیشن برقراررہی۔قومی کرکٹ ٹیم کی مسلسل شکستوں اورافعانستان کی کامیابیوں کی وجہ سے اب خطرہ یہ ہوگیاہے کہ کہیں افعانستان کی کرکٹ ٹیم پاکستان سے نویں پوزیشن چھین نہ لے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونیوالی تازہ ترین ون ڈے ٹیم رینکنگ میں پہلے نمبرپرآسٹریلیانے45میچ کھیل کر5576پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ124ہے۔دوسرے نمبرپرنیوزی لینڈ نے41میچ کھیل کر4631پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ113ہے۔تیسرے نمبرپربھارت نے48میچ کھیل کر5278پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ110ہے۔
چوتھے نمبرپرجنوبی افریقہ نے46میچ کھیل کر5047پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ110ہے۔پانچویں نمبرپرانگلینڈنے51میچ کھیل کر5469پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ107ہے۔چھٹے نمبرپرسری لنکانے56میچ کھیل کر5657پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ101ہے۔ساتویں نمبرپربنگلہ دیش نے24میچ کھیل کر2347پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ98ہے۔آٹھویں نمبرپرویسٹ انڈیز نے30میچ کھیل کر2808پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ94ہے۔نویں نمبرپرپاکستان نے48میچ کھیل کر4129پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ86ہے۔دسویں نمبرپرافعانستان نے23میچ کھیل کر1122پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ49ہے۔ گیارہویں نمبرپرزمباوے نے46میچ کھیل کر2112پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ46ہے۔بارہویں نمبرپرآئرلینڈنے18میچ کھیل کر769پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ43ہے۔
ریلوےکاعید پرمسافروں کوتحفہ
لاہور ( این این آئی) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مسافروں کے لیے محفوظ اور آرام دہ سفری سہولتیں بہم پہنچانے کے لیے کوئی کسر نہ اٹھارکھی جائے اور جدید دور کے تقاضوں کے مطابق مسافروں کی سہولت کے لیے ایسے اقدامات کیے جائیں جس سے مسافروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے ہیڈکوارٹر زآفس لاہورمیں ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو عید الضحی کے موقع پر ٹرین آپریشن سے متعلق آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان ریلوے امسا ل بھی ملک کے مختلف شہروں سے آٹھ سپیشل ٹرینیں چلائے گا ۔وزیر ریلوے نے اس موقع پر کہا کہ عید الضحی پر ٹرین آپریشن کی خصو صی نگرانی کی جائے تاکہ ٹرینوں کو بر وقت منزل مقصود پر پہنچایا جا سکے اور مسافر اپنے عزیزواقارب کے ہمر اہ عید کی خوشیاں مناسکیں۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان ریلوے مسافروں کو عید اور ٹرو کے روزٹرینوں کی تمام کلاسوں پر 25فیصدرعائیت دے گا ۔وزیرریلوے کو گرین کاریڈورپر ہونے والی پیش رفت سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت آوٹ سورس کی جانے والی ٹرینوں کے کامیاب اجراء اور انکی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی اور بتایا گیا کہ پاکستان ریلوے تمام آوٹ سورس کی جانے والی ٹرینوں کو مکمل تعاون فراہم کر رہاہے۔ اجلاس میں چیئرپرسن ریلویز مسز پروین آغا،چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد جاوید انور، مشیر ریلویز انجم پرویز،سیکریٹری ریلوے بورڈآفتاب اکبر، ممبر فنانس غلام مصطفی،انسپکٹر جنرل ریلوے پولیس منیر احمد چشتی، ایڈیشنل جنرل منیجر پیسنجر مقصودالنبی،ڈائریکٹر جنرل لیگل افیئرزطاہر پرویز،ایڈیشنل جنرل منیجر مکینیکل لیاقت علی چغتائی،چیف مارکیٹنگ منیجرعبدالحمیدرازی، چیف کمرشل منیجر پسنجرخالد خورشیدکنور، چیف انجینئرکیرج اینڈویگن عدنان شافع، چیف مکینیکل انجینئرلوکو شاہد عزیز، ڈی آئی جی شارق جمال سمیت دیگر ریلوے کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ریلوے انتظامیہ نے عیدالاضحی کے مو قع پر اضافی رش کے پیش نظر 10ستمبر 2016سے 8عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا ۔ پہلی اسپیشل ٹرین 10ستمبر کو کراچی سٹی ریلوے اسٹیشن سے دن 11بجے روانہ ہوکر نواب شاہ ۔ ملتان کینٹ۔ فیصل آباد۔ سرگودھا سے ہوتی ہوئی اگلے روز رات 10بجکر 30منٹ پر پشاور کینٹ پہنچے گی۔ دوسری اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے دن 12بجے روانہ ہوکر سکھر ۔ملتان اور لاہور کینٹ سے ہوتی ہوئی اگلے روز شام 7بجکر 30منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی۔ تیسر ی ٹرین 11ستمبر کو کراچی کینٹ سے دن 11بجے روانہ ہوکر براستہ روہڑی خانیوال۔ فیصل آباد سے ہوتی ہوئی اگلے روز لاہور پہنچے گی۔ چوتھی اسپیشل ٹرین 12ستمبر کو راولپنڈی سے صبح 10بجے روانہ ہوکر سہ پہر 3بجکر 10منٹ پر لاہور پہنچے گی۔ پانچویں ٹرین لاہور سے شام 7بجکر 30منٹ پر راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی اور رات 12بجکر 30منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی ۔ جبکہ چھٹی اسپیشل ٹرین واپسی کے لیے 17ستمبر کو پشاور کینٹ سے دن 11بجے کراچی کینٹ کے لیے روانہ ہوگی ساتویں ٹرین راولپنڈی سے دن 11بجے کوئٹہ کے لیے روانہ ہوگی اور اسی طرح آٹھویں عید اسپیشل ٹرین لاہورسے رات 8بجے کراچی کینٹ کے لیے روانہ ہوگی ۔
چاربڑے رہنما ئوں پرنااہلی کی تلوارلٹک گئ،الیکشن کمیشن کی تصدیق
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد میں ریفرنسوں کی جنگ جاری ،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 ریفرنسز ملنے کی تصدیق کردی ۔ریفرنسز وزیراعظم نوازشریف، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان،جہانگیرترین اورمحموداچکزئی کےخلاف ہیں۔وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دینے کے ریفرنسز پاناماپیپرز کو بنیاد بناکر دائر کیے گئے تھے۔الیکشن کمیشن حکام نے تصدیق کی ہےکہ سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے 8 ریفرنسز موصول ہوگئےہیںجو وزیراعظم نوازشریف، عمران خان ، جہانگیر ترین اور محمود خان اچکزئی کی نااہلی سے متعلق ہیں۔ الیکشن کمیشن چند روز میں سپیکر کی جانب سے بھجوائے گئے ریفرنسز پر غور کریگا۔سیاسی ماہرین کے مطابق ان چاروں افراد پراگرالزام ثابت ہوگئے تویہ نااہل ہوجائیں گے اورماہرین کاکہناتھاکہ ان چاروں رہنمائوں پرنااہلی کی تلوارلٹک گئ ہے۔
بلوچستان سے کمسن بچوں کو اغوا کرکہاں لے جایاجارہاتھا؟ حیرت انگیز انکشافات،بڑی گرفتاری ہوگئی
کوئٹہ ( این این آئی ) بلوچستان سے کمسن بچوں کو اغوا کرکے افغانستان لے جانے والے گروہ کا انکشاف چاغی سے اغوا ہونے والا بچہ کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی سے بازیاب اغوا کار اور دیگر پانچ سہولت کاروں کو ایف سی نے گرفتار کرلیا اس بات کا انکشاف فرنٹئیر کور چلتن رائفل کے کرنل توصیف شہزاد نے پیر کو ایف سی مددگار سینٹر کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران کیاکرنل توصیف شہزاد نے بتایا کہ دوروز قبل ہزار گنجی میں ایک مشکوک شخص کو ایف سی اہلکاروں نے روکا جس کے ساتھ ایک بچہ تھا جب اس سے بچے کے بارے میں معلوم کیا گیا تو مناسب جواب نہ دے سکا جب اس شخص سے تفتیش کی گئی تو معلوم ہوا کے اس شخص نے سید نبی نامی بچے کو چاغی سے ایک ہفتہ قبل اغوا کیا ہے اور کوئٹہ لاکر افغانستان لے جارہا ہے جہاں اس بچے کودہشتگردی کی واردات میں استعمال کرنا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ اغوا کار کی نشاندی پر اس کے مزید پانچ ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے،کرنل توصیف کا کہنا تھاکہ اس گروہ کے سرغنہ کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ یہ بھی تحقیقات کررہے ہیں کہ اغوا کئے گئے بچے افغانستان میں کس گروہ کے حوالے کئے جاتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ گروہ اس سے قبل چھ بچوں کو بلوچستان سے اغوا کرکے افغانستان منتقل کر چکا ہے جس کے انہیں چھ چھ لاکھ روپے ملتے تھے
افغانستان اور پاکستان میں دہشت گردی،کہاں کم ہوئی اور کہاں زیادہ؟امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ میں حیرت انگیز انکشافات
واشنگٹن(این این آئی) پاکستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی تعداد میں کمی آئی ہے تاہم یہ حملے پہلے سے زیادہ خطرناک ہوگئے ہیں جسکے مطابق فی حملہ اموات کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے 2014 اور 2015 میں دہشتگردی کے حوالے سے تیار کی گئی جائزہ رپورٹ میں دئیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد بھی کم ہوئی ہے۔وزارت داخلہ نے امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ پارلیمنٹ کے ساتھ بھی شیئر کی ہے تاکہ یہ ثابت کیا جاسکے کہ دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن سے صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ کے مطابق 2015 میں پاکستان میں مجموعی طور پر 1009 دہشتگرد حملے ہوئے جبکہ 2014 میں ان کی تعداد 1832 تھی یعنی اس میں 45 فیصد کمی واقع ہوئی۔2015 میں ہونے والے حملوں کے نتیجے میں 1081 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ 2014 میں 1761 افراد ہلاک ہوئے تھے، اس لحاظ سے ہلاکتوں میں بھی 39 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔تاہم افغانستان میں 2015 میں مجموعی حملوں کی شرح میں 127 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ صرف فروری میں 88 اور مئی میں 200 حملے ہوئے۔رپورٹ کے مطابق سال کے ابتدائی چھ مہینوں میں عراق، پاکستان، بنگلہ دیش، مصر اور نائیجیریا میں دہشتگرد حملوں کی تعداد نمایاں طور پر کم ہوئی ہے۔اعداد و شمار میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ 2015 میں پاکستان میں ہونے والے دہشتگرد حملے گزشتہ برس کی نسبت زیادہ جان لیوا ثابت ہوئے۔2015 میں ایک حملے میں اوسطاً1.10 اموات ہوئیں جبکہ 2014 میں فی حملہ اموات کی شرح 0.99 فیصد تھی۔2015 میں دہشتگرد حملوں کے نتیجے میں زخمی ہونیوالوں کی تعداد میں بھی 53 فیصد کمی واقع ہوئی اور 1325افراد زخمی ہوئے جبکہ 2014 میں 2836 افراد زخمی ہوئے تھے۔فی حملہ زخمیوں کی شرح میں بھی کمی آئی ہے، 2014 میں ایک حملے میں اوسطاً1.61 افراد زخمی ہوتے تھے تاہم 2015 میں یہ تعداد 1.36 ہوگئی۔پاکستان میں سب سے زیادہ کمی اغوا ء اور یرغمال بنائے جانے کے واقعات میں دیکھنے میں آئی، 2014 میں ایسے 879 واقعات سامنے آئے جبکہ 2015 میں صرف 269 واقعات رونما ہوئے۔امریکی رپورٹ میں دیگر کئی عالمی رجحانات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔دنیا بھر میں 2015 میں ہونے والے دہشتگرد حملوں کی شرح میں 13 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ ان کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی شرح میں بھی 2014 کے مقابلے میں 14 فیصد کمی واقع ہوئی۔عالمی سطح پر دہشتگرد حملوں کی تعداد میں کمی کی وجہ پاکستان، عراق اور نائیجریا میں حملوں کی شرح میں کمی ہے اور 2012 کے بعد ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ دنیا بھر میں دہشتگرد حملوں اور اس کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔تاہم افغانستان، بنگلہ دیش، مصر، فلپائن، شام اور ترکی ایسے ممالک ہیں جہاں 2015 میں دہشتگرد حملوں اور ہلاکتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔2015 میں 92 ممالک میں دہشتگرد حملے ہوئے اور 55 فیصد حملے پاکستان، انڈیا، عراق، افغانستان اور نائیجیریا میں ہوئے اور ان حملوں کے نتیجے 74 فیصد ہلاکتیں عراق، افغانستان، نائیجیریا، شام اور پاکستان میں ہوئیں۔شدت پسند تنظیم داعش کی جانب سے عراق میں کیے جانے والے حملوں کی شرح میں 31 فیصد کمی جبکہ شام میں اس کے حملوں میں 39 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ برس مختلف چھوٹے چھوٹے شدت پسند گروپس نے داعش کی اطاعت قبول کی، مغربی افریقا میں سرگرم بوکو حرام کے علاوہ داعش کی شاخیں افغانستان، پاکستان، مصر، لیبیا اور یمن میں بھی فعال رہیں۔2015 میں حملہ کرکے اغوا یا یرغمال بنائے جانے کے واقعات میں بھی کمی واقع ہوئی تاہم اغوا اور یرغمال بنائے جانے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا۔2015 میں دنیا بھر میں مجموعی طور پر 11 ہزار 774 دہشتگرد حملے ریکارڈ کیے گئے جن میں 28 ہزار 300 افراد ہلاک اور 35 ہزار 300 کے قریب لوگ زخمی ہوئے جبکہ 12 ہزار 100 افراد کو اغوا یا یرغمال بھی بنایا گیا۔
تحریک انصاف والے کیاچاہتے ہیں کہ ان کوکیسے ٹریٹ کیاجائے ؟،شوکت خانم کاپیسہ کن ممالک میں گیا،ن لیگی وزیربول پڑے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ شوکت خانم کاپیسہ عمان اورمسقط کیسے پہنچ گیا۔خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ شوکت خانم کاپیسہ عمان اورمسقط کیسے پہنچ گیا۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی دھرنے کے دوران غیرحاضری کے دوران بھی تنخواہیں لیتے رہے کیایہ قومی خزانے کے پیسے نہیں تھے ۔خواجہ آصف نے کہاکہ شوکت خانم سے پہلے ان لوگوں کی حیثیت کیاتھا۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف والے کیاچاہتے ہیں کہ ان کوکیسے ٹریٹ کیاجائے ؟
تحریک انصاف ثبوت سامنے لے آئی،حکومت کےلئے نئی پریشانی
لاہور(نیوزڈیسک)تحریک انصاف ثبوت سامنے لے آئے،حکومت کیلئے نئی پریشانی،پی ٹی آئی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید اور سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے صوبائی حلقہ پی پی 232 کی پی ٹی آئی امیدوار عائشہ جٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران الزام عائد کیا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار یوسف کیسیلہ نے دھاندلی سے انکا مینیڈیٹ چرایا ہے۔ انہوں نے دھاندلی کی ویڈیو پیش کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ حلقے کے نتائج روک لئے جائیں۔ اس ضمن میں الیکشن کمیشن سے بھی رابطہ کر لیا گیا ہے اگر انصاف نہ ملا تو ہائی کورٹ کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا جائے گا۔ اس موقع پر عائشہ جٹ نے الیکشن کمیشن کے ریٹرننگ آفیسر پر بھی دھاندلی میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن معاملہ کی تحقیقات کر کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے۔
ایگزیکٹ کے چیئرمین شعیب شیخ نے رہا ہوتے ہی ملازمین پر نوٹوں کی بارش کر دی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ایگزیکٹ کے چیئرمین شعیب منصور شیخ نے جیل سے رہا ہوتے ہی اپنے ملازمین کے لئے بڑا اعلان کر تے ہوئے ان کی 15 ماہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کے ساتھ ساتھ بونس دینے کا اعلان بھی کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایگزیکٹ سکینڈل کا شکار ہونے کے بعد تقریباً 15 ماہ تک جیل میں رہنے والے شعیب شیخ نے جیل سے رہا ہوتے ہی بول کا پہلا اجلاس کراچی میں طلب کیا جس میں چیف ایگزیکٹو ایگزیکٹ شعیب شیخ نے اپنے ادارے کے ملازمین سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ان کے تمام بقایا جات فوری طور پر ادا کیے جانے کا اعلان کیا۔ اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ جیل میں رہنے والے ایگزیکٹ ملازمین کو گھر بھی دیا جائے گا۔ جبکہ مشکل حالات میں ادارے کا ساتھ نہ چھوڑنے والےتمام ملازمین کو 15 ماہ کی تنخواہوں کے علاوہ بونس دینے کا اعلان بھی کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹ کو رواں ہفتے کے دوران کھول دیا جائے گا ان کا مزید کہنا تھا کہ اب دنیا کو بتائیں کے نمبر ون آئی ٹی کمپنی کیا ہوتی ہے ۔
ادارہ چھوڑکر جانے والوں کے متعلق بول کے چیف ایگزیکٹیو نے کہا کہ ان کے متعلق مختلف پالیسیاں بنائی جائیں گی انہوں نے مزید کہا کہ مخالف کان کھول کر سن لیں کہ ہمارے پاس عقل ہے اور ہم اس کا استعمال کرنا بھی خوب جانتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ٹی وی چینل کے لئے لائسنس بھی جلد ہی حاصل کر لیا جائے گا
کراچی,دہشت ناک بینرنےہل چل مچادی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ ہائی کورٹ کے باہر نامعلوم افراد نے خطرناک بینرلگادئے جوبعدمیں میڈیاپرخبرآنے کے بعد ہٹادیئے گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے باہر نامعلوم افراد کی جانب سے خطرناک پیغامات والے بینرلگائے گئے۔ ان بینرز پر تحریر درج تھی کہ جو قائدکا غدارہے ،وہ موت کا حق دار ہے۔ ان بینرز کولگانےوالوں کانام درج نہیں تھا تاہم سرخ رنگ پر بینرز پر جانشین الطاف درج تھا۔اہم بات یہ ہےکہ جن مقام پر یہ بینرز لگائے گئے، اس کے اوپر سی سی ٹی وی کیمرےبھی لگے ہوئے ہوئے ہیں۔ پولیس حکام کو بینرزلگانےوالوں کا علم نہیں تھا تاہم ایس ایس پی ساؤتھ کےمطابق بینرز لگانےوالے کے خلاف مقدمہ درج ہوگا۔پولیس نے بینرزلگنےکےمقام کے قریب کھڑی گاڑی کوقبضے میں لےلی اوراس میں سوار افرادکوحراست میں لےلیا۔ صدرمیں ریگل چوک پربھی نامعلوم افراد نے بینرزلگادیئے جس پرنعرے درج تھے کہ فاروق ستارنامنظوراورایم کیوایم نامنظورکے نعرے لکھے ہوئے تھے ۔
پھر بازی لے گئے‘‘ ملک ریاض نے 6 ستمبر کے حوالےسے اہم اقدام اٹھا لیا‘ پاکستانیوں میں خوشی کی لہر
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کا یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے یادگار اقدام ۔ تفصیل کے مطابق چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے پاک فوج اور شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے بحریہ ٹاؤن میں یاد گار ’’نشان حیدر‘‘کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر ملک ریاض نے کہا کہ ہمیں اپنے شہداء کی قربانیوں کا یاد رکھنا چاہئے۔ 6 ستمبر کے شہداء نے ملک کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ ملک ریاض نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک کیلئے قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر کو بحریہ انکلیو میں یاد گار آتشبازی کی جائے گی اور شاندار طریقے سے یوم دفاع کو منایا جائے گا۔ مل ریاض نے کہا کہ ہماری فوج ہمارے لئے بہت کچھ کر رہی ہے اور ہمیں اپنے فوجیوں کیلئے کچھ کرنا چاہئے۔
چین حد سے زیادہ تجاوز کرنےسے گریز کرے، اوبامہ نے سنگین نتائج کی دھمکی دیدی
واشنگٹن(آئی این پی)امریکی صدر براک اوباما نے چین کو خبردار کیا ہے کہ وہ معاشی اور ساؤ تھ چائنا سی کے حوالے سے اپنی حد سے زیادہ تجاوز کرنے کی پالیسی سے گریز کرے کیونکہ اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے،بین الاقوامی قوانین اور روایات پر عمل درآمد امریکا اور چین سمیت سب کیلئے فائدہ مند ہے، پر امن چین کی ترقی کو خوش آمدید کہیں گے کیونکہ یہ سب کے لئے اچھا ہے لیکن غریب اور تباہ حال چین سب کے لئے خطرناک ہے،چینی صدرسے ملاقات میں اس بات پر زور دیا ہے کہ اگر بیجنگ بین الاقوامی قوانین اور روایات پر عمل پیرا رہتا ہے تو ہم اچھے اتحادی ہو سکتے ہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے’’سی این این ‘‘ کو دیئے گئے انٹرویو میں براک اوباما کا کہنا تھا کہ انھوں نے چین میں ہونے والی جی ٹوئنٹی کانفرنس کے دوران اپنے چینی ہم منصب پر واضح کیا کہ ہم بین الاقوامی قوانین اور روایات کو صرف اس لئے تسلیم کرتے ہیں تاکہ ایک مضبوط بین الاقوامی قانون بنے جو ہم سب کے مفاد میں ہے، میرا خیال ہے کہ بین الاقوامی قوانین چین کے بھی حق میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چین نے بین الاقوامی معاشی پالیسیوں اور ساتھ چائنا سی کے حوالے سے بہت سی بین الاقوامی روایات اور قوانین کی خلاف ورزیاں کیں، چین پر واضح کردیا ہے کہ اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انھوں نے چین کے صدر شی جنگ پنگ سے ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ اگر بیجنگ بین الاقوامی قوانین اور روایات پر عمل پیرا رہتا ہے تو ہم اچھے اتحادی ہو سکتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ایسی کوئی وجہ نہیں ہے کہ امریکا اور چین بین الاقوامی معاملات میں ایک دوسرے کے دوست نہ بن سکیں لیکن چین کو ہمیشہ مغرب مخالف کمیونسٹ پارٹی نے چلایا ہے۔براک اوباما نے کہا کہ ایک ارب سے زائد آبادی والا چین دنیا کی ایک بڑی معیشت رکھتا ہے اور یقیناًوہ چاہیں گے کہ بین الاقوامی معاملات میں اسے بڑا کردار ملے، ہم مسلسل یہ بات کہتے رہے ہیں کہ پر امن چین کی ترقی کو خوش آمدید کہیں گے کیونکہ یہ سب کے لئے اچھا ہے لیکن غریب اور تباہ حال چین سب کے لئے خطرناک ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم کی نااہلی سے متعلق ریفرنس مسترد کردیا
اسلام آباد:
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی سے متعلق ریفرنس مسترد کردیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی آفس نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کی نا اہلی سے متعلق دائر ریفرنس کا تحریری جواب بھجوا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف جمع کرائے گئے ریفرنس میں ثبوت ناکافی ہیں اس لئے یہ قابل سماعت نہیں۔
دوسری جانب اسسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے خلاف دائر ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ہے جب کہ تحریک انصاف کے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف دائر ریفرنس سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔
واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس 30 روز کے اندر کسی بھی ریفرنس کو سماعت کے لئے منظور یا مسترد کرنے کا آئینی اختیار ہوتا ہے، اگر اسپیکر 30 روز کے اندر کسی ریفرنس کو منظور یا مسترد نہیں کرتا تو پھر وہ آئینی لحاظ سے الیکشن کمیشن کو منتقل ہو جاتا ہے۔
Sunday, 4 September 2016
دنیا کا انوکھا جدید ترین قبرستان جس کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہے ۔۔۔ تفصیلات جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے
ریوڈی جنیرو(این این آئی)برازیل میں ایک سو آٹھ فٹ بلند جدید سہولتوں سے آراستہ دنیا کا انوکھا قبرستان تعمیر کیا گیا ہے ،اسے دنیا کا بلند ترین قبرستان ہونے کے اعزاز کے ساتھ اس کا نام گنیز بکس آف ورلڈ ریکارڈز میں شامل کرلیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برزایل کے ساحلی شہرسانتوس میں واقع32 منزلہ قبرستان،ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے مرْدوں کے لیے جگہ کشادہ کیے ہوئے ہے۔اسے دنیا کا بلند ترین قبرستان ہونے کے اعزاز کے ساتھ اس کا نام گنیز بکس آف ورلڈ ریکارڈز میں شامل کرلیا گیا ہے۔اس قبرستان کی عمارت ایک سو آٹھ میٹر بلند ہے جو1983 میں تعمیرکی گئی تھی۔عمارت میں پچیس ہزار مْردوں کورکھنے کی گنجائش موجود ہے۔قبرستان کو چار اہم مذاہب کی بنیاد پر تقسیم کیا گیا ہے۔خصوصاًمسلمانوںاور عیسائیوں کے مردوں کی تدفین کے لیے خاص اہتمام کیا گیا ہے۔ہندووں کے لیے شمشان گھاٹ تعمیر کیا گیا ہے جہاں انہیں اپنے پیاروں کی استھیاں بہانے کے لیے دریا کی بھی سہولت دی گئی ہے۔اس کے علاوہ یہاں باغ بھی موجود ہیں جہاں مورناچتے ہیں اور بہتے پانی کے آبشار بھی ہیں۔عمارت کی چھت پر ہوٹل بھی تعمیر کیا گیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ یہ سیّاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔مقامی سیاحتی بورڈ کے اعداد و شمار کے مطابق اس کو سانتوس کی سب سے زیادہ دورہ کیے جانے والی جگہ ہونے کا اعزازحاصل ہے۔حسین مناظر اور اعلیٰ انتظامات کے ساتھ مْردوں کے لیے یہ قبرستان جتنا نایاب ہے اتنا ہی مہنگا بھی۔بالائی منزلوں پر بنائے گئے مزارات دوسروں کے مقابلے میں زیادہ مہنگے ہیں۔اس کی ہر منزل پر کئی بلاک ہیں جس میں تقریباً دیڑھ سو قبریں ہیں۔ہر بلاک کو خوب ہوادار بنایا گیا ہے۔چونکہ کسی بھی مدفن کے جسم کو گلنے میں تین سال لگتے ہیں لہذا یہاں ہر مردے کو تین سال رکھا جاتا ہے۔ اس کے بعد انہیں عمارت کے کسی دوسرے حصے میں منتقل کر دیا جاتا ہے۔
یہ لوگ حج پر نہیں آسکتے ۔۔۔ سعودی عرب نے بڑا اعلان کر دیا
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے حکام نے پرمٹ کے بغیر حج کیلئے آنیوالے لوگوں کی روک تھام کیلئے 9چیک پوائنٹس قائم کردئیے ہیں۔سعودی میڈیا کے مطابق ایک سیکیورٹی اہلکار بریگیڈئیر جنرل محمد الحریتی نے بتایا کہ مکہ اور گردونواح میں نو سیکیورٹی چیک پوائنٹس کا قیام عمل میں لایا گیاہے جہاں بغیر پرمٹ حج کیلئے آنیوالے افراد کو روکاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ ان چیک پوائنٹس کی البھاتا کے مرکز سے نگرانی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ بغیرپرمٹ کے کسی کو بھی ،چاہے ان کا تعلق کسی بھی ملک سے کیوں نہ ہوں، حج ایریاز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔انہوں نے کہاکہ بغیر پرمٹ کے آنیوالے افراد کے خلاف متعلقہ قوانین کے خلاف کارروائی کی جائیں گی۔
پاکستان سپر لیگ ۔۔۔۔ دنیا کے بڑے بڑے کرکٹرز شامل۔۔۔ نام بھی سامنے آگئ
لاہور( این این آئی)دنیائے کرکٹ کے کئی بڑے ستاروں نے پاکستان سپر لیگ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کردی،انگلینڈ کے معین علی، اسٹیوفن،جیمز اینڈرسن اور اسٹیورٹ براڈ سمیت دیگر کئی کرکٹرز پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کا حصہ ہوں گے۔پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کیلئے دنیا کے بہترین کرکٹرز نے پی ایس ایل کھیلنے کیلئے پی سی بی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کردیئے۔ معاہدہ کرنے والے کرکٹرز میں معین علی، سٹیو فن، جیسن رائے، جیمز اینڈرسن، وائن پارنل، اینٹن ڈیوچ اور اسٹورٹ براڈ شامل ہیں۔ اس سے قبل برینڈن مکلیم،آئن مورگن، کیرن پولارڈ، سنیل نرائن، ایلبی مورکل اور لاستھ مالنگا بھی پی ایس ایل سے معاہدہ کر چکے ہیں۔تمام کھلاڑی پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ اکتوبر میں دبئی میں ہو گی۔پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل کا دوسرا ایڈیشن پہلے ایڈیشن کی نسبت زیادہ رنگین اور پہلے سے بہتر ہو گا۔
درست ترین ڈیٹا بیس کا حصول۔۔ پاکستان نے بڑا فیصلہ لے لیا۔۔۔ اپنا سرچ انجن لانچ کرنے کا فیصلہ
لاہور(آن لائن )خلائی تحقیق کے قومی ادارے ’’سپارکو‘‘اورپنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اشتراک عمل سے صوبہ پنجاب میں زراعت ،جنگلات، ڈیزاسٹرمینجمنٹ، ٹائون پلاننگ ،معدنیات اور کان کنی سمیت مختلف دیگر شعبوں میں خلائی ٹیکنالوجی کے ذریعے 100فیصد درست میپنگ اورجیولاجیکل انفارمیشن مینجمنٹ(GIS) سروے کا ڈیٹا بیس استعمال کرکے محکمانہ کارکردگی میں بہتری لائی جائے گی ۔ اس سلسلے میں ’’سپارکو ‘‘ کا موجودہ کمیونیکیشن سیٹلائٹ’’PAKSAT-1 ‘‘ استعمال میں لایا جارہا ہے جسے بھاری سالانہ معاوضے پر فرانس کے مصنوعی سیارے سپاٹ (SPOT) سے منسلک کیا گیا ہے۔ یہ بات آج سول سیکرٹریٹ لاہور میں ایک اجلاس کے دوران بتائی گئی ۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب شمائل احمد خواجہ نے اجلاس کی صدارت کی ۔ ڈپٹی چیئر پرسن سپارکو ڈاکٹر عارفہ لودھی نے اجلا س کو بتایا کہ2018ء میں’’ سپارکو‘‘ کا اپنا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ کر دیا جائے گا جس سے انٹر نیٹ پر گو گل ارتھ کے ذریعے مختلف نقشہ جات حاصل کرنے کی ضرورت باقی نہیں رہے گی بلکہ پاکستان کے تمام ادارے ڈیٹا کلیکشن کے سنٹرلائزڈسسٹم کے طور پر اپنے مقامی سرچ انجن’’ عکس پاکستان ‘‘ کو بلا معاوضہ بروئے کار لا سکیں گے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری شمائل احمد خواجہ نے کہا کہ پنجاب میںفاریسٹ انونٹری کی تیاری اور مختلف محکموں میں جی آئی ایس لیبارٹریز کے قیام سے معتبر ترین ڈیٹا بیس تک رسائی ممکن بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ جن صوبائی محکموں میں خلائی ٹیکنالوجی بروئے کار لاکر درست ترین معلومات کاحصول اہمیت رکھتا ہے ، ان محکموں سے منسلک افسران کو سپارکو میں جیولاجیکل انفارمیشن سسٹم کی جدید اپلیکشن سے متعلق ضروری تربیت فراہم کرنے کا بندو بست کیا جائے گا ۔ان میںمعدنیات کے ذخائر کی تلاش پر مامور ماہرین ،فاریسٹ میپنگ ، فلڈمیپنگ ، زمین کی پیداواری صلاحیت کا اندازہ لگانے اور کراپ رپورٹنگ سے منسلک ماہرین ، کرائم میپنگ، ماہرین ماحولیات، ہیلتھ مینجمنٹ اوردریائوںکی گزر گاہوںمیں ناجائز تجاوزات کی نشاندہی کے شعبوں میں تعینات افسران شامل ہوں گے۔اجلاس میں پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی ، پنجاب اربن یونٹ ، پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ، ماحولیات اور ٹائون پلاننگ کے صوبائی سربراہو ںاور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی ۔
نہار منہ پانی اور سانس کی بیماریاں ۔۔۔ ماہرین کی زبردست تحقیق جس سے آپ شاید واقف نہ ہوں
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جاپان میں صبح سویرے نہار منہ خالی پیٹ پانی پینے کا رواج بھی عام ہے۔ چونکہ نہار منہ پانی پینے کے کئی فوائد ہیں اور ڈاکٹرز بھی نہار منہ پانی پینے تجویز دیتے ہیں۔ نہار منہ پانی پینے سے آپ کے جسم کو کئی فائدے حاصل ہوتے ہیں اور اگر آپ نہار منہ پانی نہیں پیتے تو یقیناً اس کے فوائد پڑھنے کے بعد نہار منہ پانی پینا شروع کردیں گے۔ خالی پیٹ نہار منہ پانی پینے سے آپ کئی بیماریوں سے بھی بچے رہتے ہیں اور وہ کون سی بیماریاں ہیں، آئیے جانتے ہیں۔ ٭ دل کی دھڑکن نارمل رہتی ہے ٭ مرگی کے دوروں سے محفوظ رکھتا ہے ٭ سر درد سے بچاتا ہے ٭ سانس کی بیماریاں ہونے سے روکتا ہے ٭ متلی جیسی کیفیت سے بچاتا ہے اکثر لوگ نہار منہ پانی فریش اور برش کرنے کے بعد پیتے ہیں لیکن نہار منہ پانی کا زیادہ تب ہوتا ہے، جب آپ بغیر برش کیے پانی پیتے ہیں۔ صبح جب آپ اٹھیں تو سب سے پہلے کچن میں جائیں اور تھوڑے تھوڑے وقفے سے 4 بار پانی پیئں۔ اس عمل کو 45 منٹ میں مکمل کرلیں اور اس دوران کچھ بھی کھانے سے گریز کریں اور چائے وغیرہ بھی نہ پیئں۔ جب 45 منٹ والا عمل پورا ہوجائے تو اس کے بعد آپ بھرپور ناشتہ کریں ، ناشتہ کرنے کے بعد 120 منٹ تک کچھ بھی کھانے سے گریز کریں، لیکن اس دوران پانی پیتے رہیں۔
ایشوریا رائے کی خوبصورتی ۔۔۔ سلمان خان نے ناقابل یقین بات کہدی (تفصیل کے لئے لنک پر کلک کریں)
ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان جب کسی کی تعریف کرنے پر آتے ہیں تو زمین آسمان ایک کر دیتے ہیں پھر اگربات ہو اپنی ہی سابق گہری دوست ایشوریا رائے کی تو تعریف کرنے کا انداز ہی بدل جاتا ہے جہاں اداکارہ کی نئی آنے والی فلم اے دل ہے مشکل کے ٹریلر میں سلمان خان ان کی خوبصورتی کے ایک بار پھر دیوانے ہوگئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری میں کرن جوہر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘‘اے دل ہے مشکل’’ کا مداحوں کی جانب سے بے صبری سے انتظار کیا جارہاہے جبکہ فلم کے ٹریلرنے بھی آتے ہی دھوم مچادی ہے۔بالی ووڈ انڈسڑی میں باکس آفس پرہٹ فلمیں دینے والے اداکارسلمان خان بھی اس فلم میں اپنی سابق دوست ایشوریا رائے کی خوبصورتی سے اپنی نظریں نہیں چرا پائے اوران کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا کہ ٹریلر کے آغاز سے آج تک اداکارہ نہ صرف نہایت خوبصورت لگ رہی ہیں بلکہ شادی کے بعد ایشوریا اور بھی خوبصورت ہو گئی ہیں ۔
طب نبوی ﷺ سے پیش خدمت ہے ایک ایسی چیزجس میں کئی بیماریوں کا علاج ہے
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اللہ تعالیٰ نے کئی طرح کی خطرناک بیماریاں پیدا کی ہیں لیکن ساتھ ہی ان کے علاج کے لئے پودے اور بیج پیدا کئے ہیں۔ایسے ہی بہترین پودوں میں سے ایک ’کلونجی‘کا ہے جس کے بارے میں حضرت محمدﷺ نے فرمایا تھا کہ اس میں موت کے سوائے ہر بیماری کا علاج موجود ہے۔
یہ پودا نہ صرف اب بلکہ کئی صدیوں سے استعمال کیا جارہا ہے،عربی اسے ’نعمتوں والا بیج‘بھی کہا کرتے تھے کہ اس میں شفاءموجود ہوتی ہے۔جو باتیں1400سال قبل ہمارے مذہب نے ہمیں بتائیںہر گزرتے دن کے ساتھ سائنس بھی مان رہی ہے۔اس پودے پر متعدد ریسرچز ہوچکی ہیں اور یہ بات مکمل طور پر واضح ہوچکی ہے کہ یہ ہر طرح کی سنگین بیماری کا علاج کرنے کی طاقت رکھتا ہے،آئیے آپ چند کے بارے میں بتاتے ہیں۔
مرگی
2007ءمیں مرگی زدہ بچوں پر کی گئی تحقیق میں یہ دیکھا گیا کہ کلونجی کا پانی دینے سے ان کے دورو میں خاطر خواہ کمی ہوئی۔
ذیابیطس ٹائپ 2
دن میں دو گرام کلونجی کے استعمال سے یہ دیکھا گیا ہے کہ خون میں شوگر کی مقدار کم ہوتی ہے اورساتھ ہی دیگر عوامل جیسے ہیموگلوبن کو صحت مند لیول پر رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
دمہ کے لئے
ایک اور تحقیق میں یہ بات ثابت شدہ ہے کہ پانی میں کلونجی ابل کر پینے سے دمہ میں آرام آتا ہے اور ساتھ ہی سانس کی نالیاں کھلتی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کلونجی میںThymoquinoneپایا جاتا ہے جو کہ دمہ میں آرام دیتا ہے۔
ٹانسلز کے لئے
اگر آپ کو گلے میں درد،ٹانسلز وغیرہ کا مسئلہ درپیش ہوتو کلونجی کھانے سے یہ ٹھیک ہوجاتا ہے۔اس میں موجود Phyllanthus niruri کی وجہ سے گلے کو سکون ملتا ہے اور درد میں کمی ہوتی ہے۔
بلڈپریشر
ایک تحقیق میں دیکھا گیا کہ اگردن میں دو بار100ملی گرام صبح اور 100ملی گرام شام کو کلونجی دوماہ تک استعمال کیا جائے تو بلند فشار خون کا علاج کیا جاسکتا ہے۔
کیمیکل ہتھیاروں کے زخم کے لئے
ایک ریسرچ میں سائنسدانوں نے دیکھا کہ کیمیائی ہتھیاروں سے زخمی ہونے والے افراد کو پانی میں کلونجی ابال کی دی گئی تو ان کی درد میں کمی ہوئی اور ان کے زخموں کو بھرنے میں تیزی آگئی۔
کولون کینسر
ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ کولون کینسر میں کلونجی آزمودہ ہے اور اس کے استعماک سے کینسر کی تکالیف کم ہونے لگتی ہیں۔
دردوں کے لئے
اگرآپ کو جسم میں کہیں بھی درد رہتی ہے جیسے کمر،گٹنوں،کندھوں وغیرہ میں تو کلونجی کے تیل کا استعمال کریں۔اس تیل کی مالش سے آپ کے تمام دردوں میں کمی ہوجائے گی۔
ڈائریکٹر منہاج القرآن کی نازیباحرکات ۔۔۔عدالت نے بڑا اقدام اٹھا لیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں عدالت نے ڈائریکٹر منہاج القرآن سینٹر ہارون عباسی کو خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کے جرم میں 12 ماہ کمیونٹی سروس کی سزا سنائی ہے۔ہارون عباسی پر ایک ہزار پونڈ جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے اور وہ پانچ سال تک پولیس نگرانی میں رہیں گے ۔ متاثرہ خاتون منہاج القرآن اسلامک سینٹر مانچسٹر سے وابستہ تھیں اور اُن کے ساتھ سینٹر کے اندر ہی نازیبا حرکت کی کوشش کی گئی تھی۔ہارون عباسی نے جرم سے انکار کرتے ہوئے سزا کے خلاف اپیل کا اعلان کیا ہے۔
ایم کیو ایم پر پابندی ۔۔ بڑی خبر آ گئی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیو ایم پر پابندی کا فیصلہ آج ہوگا۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پر پابندی لگانے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی تھی جس کی سماعت آج ہوگی۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن میں متحدہ قومی موومنٹ پر پابندی لگانے کے لیے درخواست دائر کی گئی جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین نے پاکستان مخالف نعرے لگا کر غداری کی لہذا پاکستان کے خلاف نعرے بازی پر ایم کیو ایم پر پابندی عائد کی جائے اور ایم کیو ایم کے تمام ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی سمیت سنیٹرز کو بھی نااہل کیا جائے۔
الیکشن کمیشن میں درخواست سردار محمد اقبال ہزاروی نے دائر کی جب کہ الیکشن کمیشن آج سے ایم کیو ایم پر پابندی سے متعلق درخواست کی سماعت شروع کرے گا۔واضح رہے کہ 22 اگست کو کراچی پریس کلب کے باہر ایم کیو ایم کے بانی کے پاکستان مخالف نعروں کے بعد ملک بھر میں متحدہ قومی موومنٹ پر پابندی لگانے کا مطالبہ زورپکڑتا جارہا ہے جب کہ قومی اسمبلی میں متحدہ کے بانی کے بیان کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی جس کی حمایت ایم کیوایم کے ارکان نے بھی کی ۔
اکستان میں طیاروں اور توپوں کی گھن گرج۔۔۔ آئی ایس پی آر نے شہریوں کو خبردار کر دیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہورکےفورٹریس اسٹیڈیم میں یومِ دفاع شوکے سلسلےمیں ریہرسل جاری ہے۔ شہریوں سے کہاگیاہے کہ وہ توپوں کی گھن گرج سے خوفزدہ نہ ہوں۔ترجمان آئی ایس پی آرکےمطابق یومِ دفاع شوکےسلسلےمیں صبح10بج کر20منٹ پراس سلسلے میں توپیں چلائی جائیں گی، شہریوں سےکہاگیاہےکہ وہ توپوں کی گھن گرج سے خوفزدہ نہ ہوں۔
اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں 4.5 شدت کا زلزلہ
اسلام آباد:
وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب ، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں زلزے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں تاہم خوش قسمتی سے کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
اسلام آباد سمیت پوٹھوہار ریجن، خیبر پختونخوا میں سوات، بٹگرام، مالاکنڈ اور دیر سمیت مختلف علاقوں جب کہ آزاد کشمیر میں مظفر آباد اور وادی نیلم میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ جس سے مختلف علاقوں میں کچے مکانات گرنے کی اطلاعات آئی ہیں تاہم اس سے کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
قومی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز مینگورہ میں 15 کلومیٹر زیر زمین تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی کم ہونے کی وجہ سے مزید آفٹر شاکس آنے کا خدشہ ہے۔
46 ارب ڈالر مالیت کا پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ،بدلتا ہوا پاکستان سامنے آئیگا ٗ حکام
اسلام آباد (این این آئی)پلاننگ کمیشن نے کہاہے کہ 46 ارب ڈالر مالیت کا پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کو تیز رفتار اقتصادی ترقی کی شاہراہ پر لے جائے گا،طویل، کشادہ اور محفوظ سڑکیں، توانائی کے منصوبے، انڈسٹریل پارکس اور گوادر بندرگاہ کا منصوبہ، جس کی تکمیل دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متاثرہ پاکستان کے لیے روشن مستقبل کی نوید ہے۔پلاننگ کمیشن کے دستاویزات کے مطابق وفاقی حکومت نے مالی سال 2016-17 کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں وزارت مواصلات کے 84منصوبوں کیلئے ایک کھرب 93ارب 28 کروڑ 52لاکھ 65 ہزار روپے مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق حکومت نے لیاری ایکسپریس وے17کلومیٹر،گوادر۔ تربت ۔خوشاب 200 کلومیٹر موٹر وے سیکشن ، 892کلومیٹر رتو ڈیرو بشمول خضدار، شہداد کوٹ رتو ڈیرو 143 کلومیٹر ایم 8منصوبہ جو بلوچستان میں گوادر تربت، خضدار، سندھ میں قمبر شہداد کوٹ اورلاڑکانہ سکیشنز پر مشتمل ہیں ۔اسی طرح ڈیرہ اسماعیل خان موٹر وے ایم ون کے برہان تا ہکلہ سیکشن کی تعمیر یہ منصوبہ پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبے کا حصہ ہے۔ این85 شہاب ناگ اور بسیمہ سہراب 459کلومیٹر خضدار پنجگور روڈکی وسعت ، ژوب مغل کوٹ 81کلومیٹرروڈ ، بسیمہ خضدار روڈ110 کلومیٹر،اسلام آباد، میانوالی، ڈیرہ اسماعیل خان روٹ، ایم8 سمیت مختلف سڑکوں کی تعمیر ، این 85 کی توسیع اور بہتری کیلئے، این50 کیلئے ،برہان ۔حویلیاں ایکسپریس وے ،120 کلومیٹر تھاہ کوٹ ۔حویلیاں روڈ کی تعمیر ،ژوب ۔مغل کوٹ روڈ کی تعمیر شامل ہیں ۔ اقتصادی راہداری دونوں ملکوں کے درمیان اہم شعبوں میں تعاون پر مبنی اقدامات اور منصوبوں کا جامع پیکج ہے۔ جس میں اطلاعات نیٹ ورک، بنیادی ڈھانچے، توانائی، صنعتیں، زراعت، سیاحت اور متعدد دوسرے شعبے شامل ہیں۔اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پاک چین تعاون کے مندرجہ بالا منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان ترقی کی شاہراہ میں کتنے اہم سنگ میل عبور کرے گا۔ جب یہ منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچیں گے تو انشاء اللہ ایک بدلتا ہوا پاکستان سامنے آئے گا جہاں کے عوام کو توانائی‘ مواصلات‘ آمد و رفت‘ صنعت و حرفت‘ کاروبا ر‘ روزگار‘ سیاحت اور بے شمار اقتصادی ترقی کی سہولیات اور مواقع میسر آئیں گے اور پاکستان اقوام عالم میں ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوگا۔
Subscribe to:
Comments (Atom)
حج کوٹے کی تقسیم پر وزارت مذہبی امور اور کمپنیوں میں اختلافات
راچی: وزارت مذہبی امور اور حج کمپنیوں کے درمیان حج کوٹے کی تقسیم کے سلسلے میں فارمولا طے نہ ہوسکا، حج پالیسی تاخیر کا شکار ہو سکتی ہے، ن...
-
کراچی: پولیس نے اسٹریٹ کرائمز کو کنٹرول کرنے کے لیے سی پی ایل سی اور الیکٹرانکس ڈیلرز کے ساتھ مل کر ضابطہ اخلاق تیار کرلیا جس میں دکاند...
-
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی میں لال حویلی کے سیل راستے کھولنے کے لئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے حکومت کو دو گھنٹے ک...





































